لینڈنگ کے وقت جہاز کی لائٹس مدھم کیوں کی جاتی ہیں ؟ ایسا انکشاف جو آپ کو بھی چونکا دے گا

4  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ کو فضائی سفر کرنے کا موقع ملا ہو یا اکثر کرتے ہوں تو ایک چیز ضرور دیکھی ہوگی اور وہ یہ کہ طیارے کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے وقت اس کی لائٹس مدھم ہوجاتی ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس نے عرصے سے فضائی سفر کرنے والے

افراد کو الجھن میں ڈال رکھا ہے کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے۔کچھ افراد کو لگتا ہے کہ یہ سونے کے لیے اچھا وقت ہےمگر ایسا ہونے پر آپ کو ذہنی طور پر زیادہ چوکنا ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کو بھی یہ سوال ستاتا ہے تو اس کی وجہ کافی حیران کن اور خوفزدہ کردینے والی ہے۔درحقیقت یہ روایت مسافروں کے تحفظ کے لیے اپنائی گئی ہے۔اس کے پیچھے یہ خیال ہے کہ لائٹس کو مدھم کرکے مسافروں کو آنکھوں کو ارگرد کے ماحول کی روشنی سے مطابقت میں مدد مل سکے۔ اس کے نتیجے میں مسافروں کی آنکھوں کو تاریکی سے جلد مطابقت میں مدد ملتی ہے اور ایسا اس لیے کیا جاتا ہے کہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں فوری انخلاءکی ضرورت ہو۔ایک رپورٹ کے مطابق اگر مسافر کیبن بہت روشن ہو مگر اچانک تاریکی کرکے آپ سے کہا جائے کہ جلدی سے باہر نکل جائے تو ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ اسی طرح مسافروں کو کسی مشکل کے وقت اپنے ارگرد کے ماحول کو دیکھنا اور نکلنا آسان ہوجاتا ہے جبکہ لائٹس مدھم نہ کرنے پر کسی مشکل وقت میں زیادہ سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…