جو چاہامل گیا اور پھر ۔۔۔! 85سالہ ہندو خاتون 34سال سے ہر رمضان المبارک کے مہینے میں تمام روزے کیوں رکھتی ہے؟حیرت انگیز انکشاف

14  جون‬‮  2017

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہراحمدآبادمیں ایک خاتون اپنی سہیلیوں کے ہمراہ گزشتہ 34سال سے رمضان المبارک کے روزے رکھ رہی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق احمدآبادکی رہائشی 85سالہ خاتون پوریبن لیووااپنی دیگرمسلمان سہیلیوں کے ہمراہ گزشتہ 34سال سے روزے رکھ رہی ہے ۔اس نے بتایاکہ اس نے احمد آباد میں ایک بزرگ کے مزار پر اس نے اپنا کام ہونے کی صورت میں روزے رکھنے کی ٹھانی تھی اور جب اس کے شوہر کا انتقال ہوا تو وہ اور اس کی بیٹی اسی شہر میں کسی اور جگہ منتقل ہوگئے،

تب بھی وہ روزے نہیں چھوڑتی تھی۔ پوریبن لیووا نے بتایا کہ اس کا اپنے بہنوئی کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ تھا اور اس نے 1982ءمیں ایک بزرگ کے مزار پر دعا کی کہ اگر وہ مقدمہ جیت گئی تو روزے رکھا کرے گی اور قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ وہ مقدمہ جیت گئی۔ا پوریبن لیووا نے مزیدبتایا کہ اس کے ہمسائے مسلمان تھے اور 1969ءمیں ہنگاموں کے دوران انہوں نے اس کا بہت خیال رکھا اور اسے مسلمانوں سے انسیت ہوگئی۔انہوں نے بتایاکہ میں نے کبھی اپنے بچوں کومسلمانوں کے مذہبی تہواروں میں جانے سے نہیں روکابلکہ خود بھی جاتی ہوں اوراس سے مجھے دلی سکون ملتاہے کیونکہ مسلمانوں نے مجھے زندگی بھربہت ہی عزت دی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…