’’دنیا کا وہ ملک جہاں ایک دن ایک سال کا ہے‘‘ 31 دسمبر کو پیدا ہونے والے بچوں کیساتھ کیا ، کیا جاتا ہے؟

13  اکتوبر‬‮  2017

سیئول : لوگ عام طور پر اپنی عمر کا حساب شمشی کیلنڈر سے لگاتے ہیں لیکن اکا دکا لوگ قمری کیلنڈر یا دیسی کیلنڈر بھی استعمال کرتے ہیں۔ تاہم کوریا میں آتے ہی سب کی عمر کے حساب تبدل ہو جاتے ہیں۔ کوریا والے عمر کو کورین عمر کہتے ہیں۔ آپ کوریا کے رہنے والے کسی بھی شخص سے اس کی عمر پوچھیں تو وہ آپ کو دو طرح کی عمر بتائے گا۔

مثال کے طور پر کسی خاتون کی کورین عمر 29 سال ہے تو اس کی عالمی طریقے سے مطابق عمر 27 سال ہوگی۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ تمام کورین افراد کی عمر میں 2 سال کا فرق ہوتا ہے۔اگر کسی شخص کی عمر امریکا میں 35 ہے تو وہ کوریا میں 36 کا بھی ہو سکتا ہے۔ کوریا میں عمر کا زیادہ خیال اس وجہ سے بھی رکھا جاتا ہے کہ وہاں کے کلچر میں بڑوں کے ادب پر بہت زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی آپ سے ایک سال بھی بڑا ہے تو اُن سے مخاطب ہونے، اُن کے ساتھ کھانے اور پینے کا طریقہ بدل جاتا ہے۔کورین عمر کے طریقے کاآغاز ہزاروں سال پہلے چین میں ہوا۔جہاں سے یہ ایشیاء میں پھیلا۔چین ، جاپان اور ویت نام میں تو اسے کوئی کوئی ہی اپناتا ہے لیکن کوریا میں ہر کوئی اسی طریقے سے اپنی عمر بتاتا ہے۔اس طریقے کے مطابق جس دن آپ پیدا ہوتے ہیں آپ کی عمر ایک سال ہوتی ہے۔اس کے بعد آپ کی سالگرہ کی بجائے نئے سال کے پہلے دن آپ کی عمر میں ایک سال کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ یعنی اگر کوئی شخص 31 دسمبر کو پیدا ہوا تو 31 دسمبر کو اس کی عمر 1 سال ہوتی ہے جبکہ اگلے دن یعنی 1 جنوری کو اس کی عمر میں مزید ایک سال کا اضافہ ہوجاتا ہے یعنی وہ بچہ دو دن میں ہی دو سال کا ہو جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…