شوہروں کی وہ خصلت جو پرندوں میں بھی پائی جاتی ہے

13  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ انسانوں کی طرح چڑے بھی زن مرید ہوتے ہیں یعنی وہ اپنی ماداؤں کو خوش رکھنے کے لیے ہر طرح کے جتن کرتے ہیں اور ان کا من پسند دانہ دْنکا اور کیڑے مکوڑے ڈھونڈ ڈھونڈ کر لاتے ہیں۔ ماہرین یہ بات پہلے سے جانتے ہیں

روبن چڑیاں اپنی پوری زندگی میں ایک ہی جیون ساتھی بناتی ہیں اور یہ خاصیت انسانوں سے مشابہت رکھتی ہے۔ البتہ اس مطالعے میں روبن چڑیوں کی انسانوں جیسی ایک اور بات یہ بھی سامنے آئی کہ جب ان کی مادائیں (بیویاں) انڈے دینے کی تیاری کررہی ہوتی ہیں تو ان کے نر (شوہر) سارے جنگل میں بھٹکتے پھرتے ہیں تاکہ اپنی ماداؤں کے لیے پسندیدہ ترین غذا ڈھونڈ کر لاسکیں لیکن بات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی بلکہ روبن چڑیوں کی مادائیں کچھ ایسی آوازیں بھی نکالتی ہیں جیسے اپنے نروں سے کچھ خاص چیز کھانے کی فرمائش کررہی ہوں۔ ان ’’فرمائشوں‘‘ کے جواب میں نر اْن کے لیے مخصوص دانہ اور کیڑے مکوڑے وغیرہ تلاش کرکے لاتے ہیں جسے وہ خوش ہو کر کھاتی ہیں۔ مادہ روبن چڑیوں کا یہ معمول صرف ان دنوں ہی میں نہیں ہوتا کہ جب وہ انڈے دینے والی ہوتی ہیں بلکہ وہ کسی بھی وقت مخصوص چہچہاہٹ کے ذریعے اپنے نروں (شوہروں) کو ’’کچھ الگ‘‘ لا کر کھلانے کا ’’حکم‘‘ دیتی ہیں۔ روبن چڑیوں کے نر بہت ہی فرمانبردار قسم کے شوہروں جیسا برتاؤ کرتے ہوئے کوئی احتجاج یا نخرا کیے بغیر اپنی ماداؤں کا حکم بجالاتے ہیں اور انہیں خوش رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ تحقیق سے یہی پتا چلتا ہے کہ زن مریدی صرف انسانوں ہی تک محدود نہیں بلکہ جانوروں اور پرندوں میں بھی نروں یعنی ’’شوہروں‘‘ کے حالات انسانوں سے کچھ مختلف نہیں ہوتے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…