عزم وہمت کی لازوال داستان ہمارے دوست ملک چین کی یہ بچی جو اپنے پورے گھر کی واحد کفیل ہے ۔۔ یہ معصوم کیا کام کرتی ہے ؟ 

12  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان عزم و ہمت کی ایک لازوال داستان ہے ۔ اس کے کارناموں سے خود عقل انسانی بھی دنگ رہ جاتی ہے۔ تازہ ترین سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک 5سالہ بچی نے عزم و ہمت کی ایک نئی داستان رقم کر دی ہے ۔ یہ بچی اپنے پورے خاندان کو پال رہی ہے۔ بچپن میں ہی اپنے والد کے جیل میں چلے جانے پر یہ بچی اپنے پورے خاندان کا درد سمیٹنے میں لگی ہوئی ہے ۔ گھر سے باہر لوگوں کا کام کرتی ہے اور اس سے جو پیسے ملیں ان پیسوں سے یہ گھر کاکام کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی چین کی ننھی اینا وینگ اپنی دادی اور ان کی والدہ یعنی اپنی پردادی کی کفالت کرنے کے علاوہ گھر کے

سارے کام بھی خود کرتی ہے۔وینگ جب صرف 3 ماہ کی تھی تو نامعلوم وجوہ کی بنا پر اس کے والد کو جیل کی سزا ہوگئی تھی۔ اس کے بعد بچی کی ماں نے دوسری شادی کرلی اور اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ اس کے بعد بچی پر ذمے داریوں کے پہاڑ آگئے اور اب وہ اپنی دادی اور ان کی والدہ کو کھانا دینے، گھر کی صفائی کرنے کے علاوہ 92 سالہ پردادی کی صفائی اور خوراک کا بھی خیال رکھتی ہے۔بچی ایک دشوار پہاڑی علاقے میں رہتی ہےاور اس کے پڑوسی اپنے کھیتوں سے اسے سبزیاں جمع کرنے دیتے ہیں جن سے ملے پیسوں کو وہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی ضروریات زندگی کو پورا کرتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…