برطانیہ میں سبزیوں کے ذریعے پیشگوئیاں کرنے والی خاتون منظرعام پرآگئی

17  جنوری‬‮  2017

لندن(مانیٹرنگ ڈی سک)دنیا میں پیش گوئی کرنے والے بہت سے لوگ ہیں جو مختلف انداز میں پیش گوئی کرتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک خاتون ایسی بھی ہے جو سبزیوں کے ذریعے پیش گوئی کرتی ہے۔جمائما پیکنگٹن جب 8 برس کی تھیں تو انہوں نے اپنی نانی کو چائے کے پتوں سے پیشگوئی کرتے دیکھا۔ اس کے بعد جمائما نے کئی سبزیاں آزمائیں لیکن ایک خاص سبزی ایسپراگس یا مارچوب کے ذریعے درست پیشگوئی میں کامیابی حاصل کرنے لگیں۔ لوگ سبزیوں سے پیشگوئی پر ان کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن وہ کہتی ہیں کہ گزشتہ کئی برسوں میں ان کی پیش گوئیاں بالکل درست ثابت ہوئی ہیں۔

61 سالہ خاتون نے گورڈن براؤن کے حکومت سے الگ ہوجانے کی پیش گوئی کی تھی جس پر لوگوں نے کہا کہ یہ ایک اندازہ ہے کیونکہ وہ بہت عام انداز میں پیشگوئیاں کرتی ہیں، انہوں نے 2014 میں مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی اور انتظامی بحران اور اس سال برطانیہ میں شدید سردی کی پیشگوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاہی خاندان میں بچے کی پیدائش پر بھی پیشگوئی کی تھی۔برطانوی خاتون کسی بھی معاملے پر پیش گوئی کے لئے ایک خاص انگریزی قسم کی مارچوب استعمال کرتی ہیں، پیشگوئی کے لئے وہ اپنے ہاتھوں میں مارچوب کی شاخیں اٹھاتی ہیں اور انہیں ہوا میں ہلا کر میز پر گرا دیتی ہیں، شاخوں کی ترتیب کے لحاظ سے وہ اپنی پیشگوئی کرتی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ وورکیسٹرشائر کے علاقے ویل آف ایوشیم کی مارچوب بہت اچھی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ پیش گوئی کے لئے سبزیوں کا تازہ ہونا بھی ضروری ہے۔

جمائما خواہ عام افراد سے متعلق پیش گوئی کریں یا پھر کسی ملک سے متعلق، وہ اس کا کوئی معاوضہ نہیں لیتیں لیکن انہیں اپنی درست پیشگوئیوں کے بارے میں سن کر خوشی ہوتی ہے۔ اس سال کے لیے ان کی پیشگوئی ہے کہ یورپ کے مزید ممالک یورپی یونین سے باہر نکل جائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی نگرانی میں امریکا میں غیر ممالک سے آنے والے لوگوں کو مشکلات اٹھانا ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…