ماں، باپ اور بیٹے کی ایک ہی تاریخ کو پیدائش کا انوکھا واقعہ

17  جنوری‬‮  2017

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے لیوک اور ہیلری گارڈرنز کے درمیان کبھی ایک دوسرے کی سالگرہ کو یاد نہ رکھنے کے حوالے سے جھگڑا نہیں ہوتا کیونکہ اس جوڑے کی تاریخ پیدائش بلکہ سال بھی ایک ہے، جو حیران کن نہیں مگر جو چیز انہیں انفرادیت بخشتی ہے، وہ ہے ان کے بیٹے کی 27 سال بعد اسی تاریخ کو پیدائش۔جی ہاں واقعی ماں، باپ اور بچے، تینوں کی سالگرہ کا دن ایک ہے اور یہ ایسا اتفاق ہے جس کا امکان ایک لاکھ 33 ہزار میں سے صرف ایک فیصد ہوتا ہے۔
ویسے اس جوڑے کا بالکل بھی ارادہ نہیں تھا کہ ان کا بچہ بھی 18 دسمبر کو پیدا ہو، یعنی اُس دن جب یہ دونوں اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔امریکی ریاست مسیسپی سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی خود اس اتفاق پر اب تک حیران ہیں۔لیوک کے مطابق ‘ہم نے تو ایسا اُس وقت تک نہیں سوچا تھا جب تک ہیلری حاملہ نہیں ہوئی، اس وقت ہمیں اس بات کا احساس ہوا اور ہم دنگ رہ گئے۔ایک اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے انہوں نے اندازہ لگایا کہ ان کے بچے کی پیدائش 15 سے 19 دسمبر کے درمیان متوقع ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس جوڑے نے بچے کو 18 دسمبر کو دنیا میں لانے کے لیے 17 دسمبر کی رات سے ہی کوشش شروع کردی، ‘ہم چہل قدمی کے لیے چلے گئے اور دیر تک باہر گھومتے رہے۔اور یہ کوشش رائیگاں نہیں گئی اور یہ بچہ بھی اپنے والدین کی تاریخ پیدائش کے دن صبح 10 بجے دنیا میں آیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیلری اپنے شوہر سے چھ گھنٹے بڑی ہیں، جن کی پیدائش 18 دسمبر 1989 کو صبح 8 بج کر 10 منٹ پر ہوئی جبکہ لیوک کی پیدائش 2 بج کر 10 منٹ پر ہوئی۔یہ دونوں اب مذاق میں کہتے ہیں کہ اگر مزید بچے ہوئے تو ان کی کوشش ہوگی کہ وہ بھی دسمبر میں ہی پیدا ہوں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…