امریکہ میں چلنے والے درخت کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا۔۔۔ حقیقت جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

26  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی پولیس نے حال ہی میں سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے چلتے پھرتے درخت کو حراست میں لیا ۔چلتا پھرتادرخت واقعی میں کوئی درخت نہیں بلکہ ایک جنونی امریکی کا انوکھا اقدام تھا جس نے اپنے اوپر صنوبر کے درخت کی مانند گھنی ٹہنیوں اور سبز پتوں کے مشابہ لباس پہن رکھا تھا۔ بہ ظاہر دیکھنے سے وہ ایک درخت ہی محسوس ہوتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چلتےپھرتے درخت کا واقعہ بورٹلینڈ شہر کی شاہراہ کانگریس پر اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس نے ٹریفک جام ہونے پر دیکھا کہ سڑک کے بیچ ایک سرسبز درخت نہایت بے احتیاطی اور لاپرواہی کے ساتھ گھوم پھر رہا ہے۔ اس پر پولیس نے فوری کارروائی کرکے درخت کا لبادہ اوڑھنے والے جنونی کو حراست میں لے کر ٹریفک بحال کی۔گرفتار ہونے والے امریکی کے ایک دوست کا کہنا تھا کہ اس کے دوست کے اس منفرد اقدام کا مقصد لوگوں کو درختوں کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا اور انہیں یہ بتانا تھا کہ اگر گاڑی چلاتے ہوئے درخت پر نظر پڑے تو کیا کرنا چاہیے۔اس واقعے کی ایک فوٹیج بھی انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ جس میں متحرک درخت کے باعث سڑک پر ٹریفک جام کا منظر دکھایا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس واقعے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…