پراسرار غار سے 23 ہزار سال پرانی ایسی چیزیں دریافت کہ سب دنگ رہ گئے ۔۔ وہ چیزیں کہاں استعمال ہوتی تھیں ؟

21  ستمبر‬‮  2016

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک ) اوکی ناوا کے ایک جزیرے سے مچھلی پکڑنے کے 23 ہزار سال قدیم کانٹے دریافت ہوئے ہیں جنہیں مکمل طور پر گھونگھوں کے خول سے بنایا گیا ہے۔ جاپان اور تائیوان کے درمیان اوکی ناوا کے ایک چھوٹے سے جزیرے پر ایک غار سے ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مچھلی پکڑنے کے 23 ہزار سال قدیم کانٹے دریافت کئے ہیں۔ اس جزیرے کے ساحل سے پہلے ہی مچھیروں کی قدیم ترین بستی کے آثار بھی مل چکے ہیں جو تقریباً 30 ہزار سال قبل یہاں موجود تھی۔ بڑے گھونگھوں کے خول سے بنائے گئے یہ کانٹے ’’ساکیتاری‘‘ نامی ایک غار سے دریافت ہوئے ہیں جو جزیرے پر ساحل سے خاصی دور واقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غالباً یہ قدیم مچھیرے سال میں کچھ دنوں کیلئے یہاں اور ارد گرد کے غاروں میں آیا کرتے تھے تاکہ جزیرے کے اندرونی حصے میں تازہ پانی والے تالابوں میں وقتی طور پر ا?جانے والے کیکڑوں کا شکار کرسکیں۔ یہ کانٹے بھی انہوں نے خاص اسی مقصد کیلئے بنائے تھے۔ اب تک دیگر مقامات سے مچھلی پکڑنے کے جتنے بھی قدیم اوزار دریافت ہوئے ہیں وہ موتیوں، سیپیوں کے خول اور پتھروں سے بنائے جاتے تھے۔ ان کے برعکس اوکی ناوا کے مذکورہ جزیرے سے دریافت ہونے والے یہ کانٹے مکمل طور پر گھونگھوں کے خول سے ہی بنائے گئے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…