بوڑھے افراد کاگڑھ ۔۔ دنیا کا ایسا ترقی یافتہ ملک جو کنوا روں کی بڑ ھتی تعداد سے پر یشان ہے

18  ستمبر‬‮  2016

ٹو کیو (آ ئی این پی)جاپان’ کنوار وں‘ کی بڑھتی تعداد سے پریشان ہو گیا ہے۔ شادی کے لئے پرکشش مراعات اور بچوں کو پالنے کیلئے حوصلہ افزا اقدامات کے باوجود جاپانی حکومت کی کوششیں مثبت سمت جاتی دکھائی نہیں دیتی۔ایک امریکی اخبارکے مطابق جاپان کو آبادی سے متعلقہ کئی چیلنجزکا سامنا ہے ،اس ملک کودنیا کے بوڑھے افراد کاگڑھ کہا جاتا ہے جہاں شرح پیدائش سکڑ رہی ہے ا ور’ کنوارے ‘افراد کی تعدا میں حیران کن حد تک اضافہ ہورہاہے۔ جاپانی لوگوں کے متعلق ایک نئے سروے کے مطابق 18 سے 34 سال کی عمر کے70فی صد جاپانی مرد اور 60فی صد خواتین غیر شادی شدہ ہیں۔ اس سے بھی بدترصورت حال یہ ہے کہ 42فی صد مرداور 44عشاریہ 2فی صد خواتین نے کنوارے ہونے کا اعتراف کیا ہے۔آبادی اور سوشل سیکورٹی ریسرچ کے جاپانی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے سروے کیا گیا یہ مطالعہ ہر پانچ برس بعد منعقد کیا جاتا ہے۔1987میں پہلے سروے کے مطابق 48عشاریہ6فی صد مرد کنواریاور39عشاریہ5فی صد خواتین کنواریاں تھیں۔2010کے مطالعے میں36عشاریہ2مرد اور38عشاریہ7فی صد خواتین غیر شادی شدہ تھیں۔وزیر اعظم شینزو ایبے کی حکومت کی موجودہ شرح پیدائش ایک عشاریہ چار سے2025تک ایک عشاریہ ا?ٹھ کی منصوبہ بندی ہے۔حکومت نیاس کے لئے بچوں کی دیکھ بھال اورشادی شدہ جوڑوں کے لئے ٹیکس مراعات کی پیشکش کی جارہی ہے اس طرح کے پروگرام کے نتائج آنا باقی ہیں۔سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ تر لوگ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن کب کریں گے یہ واضح نہیں۔ یہ منفرد صورت حال جاپان میں ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں، اقتصادی غیر یقینی صورتحال نے ہزاروں افراد کی زندگی کو یکسر تبدیل کردیا ہے اور وہ شادی جیسے معاملات کے انتخاب میں فیصلہ نہیں کرپاتے لیکن خاص طور پر ایشیائی ممالک میں صورت حال مختلف ہے جہاں ماہرین اور سرکاری حکام نے آبادی میں کمی کو قابو پانے کیلئے کافی سرمایہ خرچ کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…