سویڈن کی کم عمر مسلمان خاتون وزیر نے استعفیٰ کیوں دیا؟

26  اگست‬‮  2016

سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک)سویڈن کی بوسینا نژاد سب سے کم عمر مسلمان وزیر خاتون عایدہ حاج علی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عایدہ کے استعفیٰ کی وجہ شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کے دوران پولیس کے ہاتھوں چالان بتایا جاتا ہے۔سویڈن اخبار کے مطابق 29 سالہ عایدہ حاج سویڈیش محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن اور استعداد کار میں بہتری کی وزیر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہ اپنی ایک سہیلی کے ہمراہ ڈنمارک کے صدر مقام کوپن ہیگن سے بذریعہ کار جنوبی سویڈیش کے شہر مالمو واپس آ رہی تھیں کہ انہیں پولیس افیسر نے روکا، تفتیش پر معلوم ہوا کہ عایدہ حاج نے شراب پی رکھی تھی۔ سویڈن میں شراب پی کر گاڑی چلانا قابل تعزیر جرم ہے۔استعفیٰ کے اعلان کے وقت نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عایدہ نے کہا کہ انہوں نے کوپن ہیگن میں ایک تقریب کے دوران دو پیک شراب پی تھی، تاہم انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس کے بعد ڈرائیونگ جرم بن جائے گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان سے فاش غلطی سرزد ہوئی ہے۔ یہ میری زندگی کی سب سے بری غلطی تھی اور یہ پہلی مرتبہ تھا کہ میں نے شراب پی کر گاڑی چلائی۔یاد رہے کہ پولیس نے خاتون وزیر کے خون میں شراب کی مطلوبہ درجے سے زیادتی ثابت ہونے کے بعد ان کا ڈرائیونگ لائسنس بھی قبضے میں لے لیا ہے کیونکہ سویڈین میں دو اعشاریہ برومیل سے زیادہ شراب کی خون میں موجودگی قابل تعزیز جرم ہے۔فوری استعفیٰ سے متعلق ایک صحافی کے سوال کے جواب میں عایدہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے چالان اور قابل تعزیز جرم کے ارتکاب کے بعد بہت زیادہ شرمندگی ہے۔ میں سے استعفیٰ کا مشورہ وزیر اعظم سے کیا تھا۔ میں نے بہت خطرناک کام کیا اور یقیناًاب اس کی ذمہ داری بھی قبول کرنی چاہئے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…