مردوں کے بٹن دائیں اور خواتین کے بائیں جانب کیو ں ہو تے ہیں ؟ جانئے دلچسپ واقع

22  جولائی  2016

بہت سے لوگوں کے دلوں میں شاید یہ سادہ سا سوال آتا ہو کہ مردوں کی قمیض کے بٹن دائیں جانب اور خواتین کی قمیض کے بائیں جانب ہونے کی وجہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پانچ نقاط بیان کیے گئے ہیں جومندرجہ ذیل ہیں :
1- مال دار خواتین اپنا لباس خادموں کی معاونت سے پہننے کی عادی ہوتی تھیں اور یہ خادم اپنا دایاں ہاتھ استعمال کرنے کا رجحان رکھتے تھے جب کہ مرد اپنا لباس خود پہننے کا رجحان رکھتے تھے۔ اُس زمانے میں بٹن کا شمار قیمتی اشیاء میں ہوتا تھا اور اس کو وہ صاحب ثروت خواتین ہی استعمال کیا کرتی تھیں جن کے پاس بٹنوں کو لگانے اور کھولنے کے لیے معاون خادمات میسر ہوتی تھیں۔ بعد ازاں نسبتا کم دولت مند خواتین نے بھی صاحب ثروت خواتین کی روش اپناتے ہوئے بٹن کو بائیں جانب رکھنا شروع کردیا۔
2- مرد اپنی تلواروں کو دائیں ہاتھ میں تھاما کرتے تھے۔ لہذا بٹن کھولنے کے لیے بائیں ہاتھ کا استعمال زیادہ آسان اور جلد ممکن ہوتا تھا۔ دوسری جانب خواتین میں اپنے شیرخوار بچوں کو بائیں ہاتھ میں تھامنے کا رجحان تھا۔ اس لیے بٹن کا بائیں جانب ہونا ان کے لیے دائیں ہاتھ سے بٹن کھولنے میں آسانی کا باعث ہوتا تھا۔
3- خواتین کو گھوڑوں پر ایک جانب ٹانگیں لٹکا کر سواری کی عادت ہوتی تھی۔ لہذا بٹنوں کو بائیں جانب لگانے سے اس پوزیشن میں ان کی قمیصوں میں ہوا کم داخل ہوتی تھی۔ دوسری جانب مرد گھوڑوں پر پنڈلیاں پھیلا کر بیٹھا کرتے تھے۔ اس پوزیشن میں وہ اپنے دائیں ہاتھ سے تلوار کے استعمال کے ذریعے سامنے سے آنے والے سوار سے آسانی کے ساتھ لڑ لیتے تھے۔
4- نپولیئن بوناپارٹ کی تصاویر سے عام طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا دایاں ہاتھ اس کے کوٹ کے اندر مُڑا ہوتا تھا۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب بٹن دائیں جانب لگے ہوں۔ نپولیئن نے حکم جاری کیا تھا کہ خواتین کی تمام قمیضوں کے بٹن مردوں کے مخالف جانب رکھے جائیں۔ اس لیے کہ خواتین ہاتھوں کو اپنی قمیصوں میں ڈال کر مذاق کیا کرتی تھیں۔
5- خواتین کے لباس کو مردوں کے لباس کے قریب خصوصیات سے متصف کیا گیا تاکہ اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی جاسکے کہ خواتین مردوں سے کسی طور کم نہیں۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ بعض ایسے اجزاء بھی متصل ہوئے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ درحقیقت خواتین مردوں سے مختلف واقع ہوئی ہیں۔ بٹن کا بائیں جانب رکھنا بھی اسی احساس کے اظہار کا ایک انداز ہے۔وسیع پیمانے پر کپڑوں کی تیاری کا دور شروع ہونے تک کوئی یکساں معیار نہیں تھے۔ اس موقع پر کپڑے تیار کرنے والوں نے خیال کیا کہ یہ ہر انسانی نوع کے لیے مختلف لباس تیار کرنے کی ایک اچھی حکمت عملی ہے۔ دوسرے الفاظ میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ دونوں صنفوں کی ضرورت کے درمیان اختلاف پر توجہ دینے کا آغاز ، وسیع پیمانے پر کپڑوں کی تیاری کے دور کی وجہ سے ہوا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…