سندھ میں انتہائی طویل دیوار کس نے اور کیوں بنائی؟

13  ستمبر‬‮  2016

جام شورو(نیوز ڈیسک) دیوار چین دیکھنے کیلئے دنیا بھر کے سیاح چین کا رخ کرتے ہیں لیکن اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں تو چین جانے کی ہرگز ضرورت نہیں کیونکہ آپ یہ عجوبہ اپنے ملک کے اندر ہی دیکھ سکتے ہیں حیرت کی بات ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت کو معلوم نہیں کہ سندھ کے ضلع جامشورو میں واقع تاریخی رانی کوٹ قلعہ ایک ایسا شاندار ورثہ ہے کہ جسے دیکھتے ہی ذہن میں دیوار چین کا تصور ابھرتا ہے ویب سائٹ ویکی پیڈیا کے مطابق یہ دنیا کے سب سے بڑے قلعوں میں سے ایک ہے اور اس کی فصیل تقریباً 26 کلومیٹر پر محیط ہے جو اونچے نیچے ٹیلوں سے گزرتی ہوئی ہو بہو دیوار چین جیسی نظر آتی ہے اس تاریخی قلعے کو سندھ کی عظیم دیوار کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے اقوام متحدہ میں اس قدیم قلعے کو عالمی تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے اس عظیم الشان قلعے اور اس کی فصیل کی تعمیر 70 ویں صدی میں کی گئی اور کچھ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ 1812 میں تالپور حکمرانوں نے بھی اس میں کچھ نئی تعمیرات کی یہ قلعہ دراصل کوہ کیرتھر کی پہاڑیوں کو ایک وسیع و عریض فصیل کے ساتھ ملا کر تعمیر کیا گیا جس کی فصیل تقریباً 31 کلومیٹر پر محیط ہے بیرون قلعے کے اندر داخلی دروازے سے پانچ سے چھ میل کی دوری پر ایک چھوٹا قلعہ بھی واقع ہے جسے میری کہا جاتا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…