ایک ایس ایم ایس پر ایک کروڑ ریال جمع، کس کام کیلئے جمع کئے گئے ؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی

23  جون‬‮  2016

الریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں چار مساجد کی تعمیر کے لیے ایک خیراتی ادارے نے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے ایک کروڑ دس لاکھ سعودی ریال اکٹھے کرلیے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مساجد کی تعمیر نو کے لیے کام کرنے والے خیراتی ادارے المساجد نے الریاض ،الاحساء ،الدمام اور عسیر میں چار مساجد کی تعمیر کے لیے یہ عطیات جمع کیے ہیں۔المساجد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک رکن ڈاکٹر عثمان المناعی نے بتایا کہ وہ مستقبل میں ایسی مساجد میں تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا کام کرنا چاہتے ہیں جن کی لاگت پانچ لاکھ سعودی ریال سے بھی کم ہو۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ سعودی جامعات میں زیر تعلیم چونسٹھ طلبہ نے جدید مساجد کے 180 ڈیزائن بنا کر پیش کیے ہیں اور ادارے کی جانب سے اب منتخبہ بہترین ڈیزائن بنانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ڈاکٹر المناعی کے بہ قول ان کے ادارے نے اپنے قیام کے بعد سے 2014ء اور 2015 میں ایک ہزار سے زیادہ مساجد تعمیر کی ہیں اور ان پر ساڑھے چھے کروڑ سے زیادہ لاگت آئی ہے۔ اس وقت پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ سعودی ریال کی لاگت سے مساجد کی تعمیر کے اکاون منصوبوں پرکام جاری ہے اور ان میں سے امید ہے کہ قریباً چالیس رمضان المبارک کے دوران مکمل ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ مخیّر حضرات اور عطیات دینے والوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے بہت سے مالی اور انتظامی امور کی کھلے عام وضاحت کرتا ہے۔ان کے عطیہ دہندگان کے ساتھ ابلاغ کے چینل کھلے ہیں اور وہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کو ملاحظہ کرسکتے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…