خانہ کعبے کے غلاف کا ایک ٹکڑا کتنے لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا؟ کتنے سو سال قدیم تھا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

16  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پناہ گزین بچوں کی تعلیم کیلئے خانہ کعبہ کا ایک سو سال سے زائد قدیم غلاف کا ٹکڑا پانچ لاکھ 72 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔پناہ گزین بچوں کی تعلیمی ضروریات خصوصاً کتابیں فراہم کرنے کے لیے دبئی میں شروع کی گئی مہم “ریڈنگ نیشن” کے سلسلے میں ہونے والی نیلامی میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم جمع کر لی گئی ہے۔رواں ہفتے ہونے والی نیلامی میں خانہ کعبہ کا ایک سو سال سے زائد قدیم غلاف کا ٹکڑا پانچ لاکھ 72 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا۔سونے اور چاندی کے تاروں سے کڑھائی کے کام والا یہ غلاف دبئی کے بادشاہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ذاتی ملکیت میں تھا۔نیلامی میں برصغیر کے مغل دور کا ایک اور سترہویں صدی عیسوی کا ایک قرآن کے قلمی نسخے بھی رکھے گئے تھے اور ان میں سے ہر ایک کے لیے 68 ہزار ڈالر پیش کیے گئے۔گاڑیوں کی دبئی کی منفرد نمبر پلیٹس 70 لاکھ ڈالرز میں فروخت کی گئیں۔ریڈنگ نیشن مہم کا آغاز ماہ رمضان میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے کیا گیا جس میں 73 لاکھ کتابیں عطیہ کرنے کے علاوہ عرب ممالک اور پناہ گزین کیموں میں دو ہزار سکول اور لائبریریاں قائم کرنے کے لیے رقم جمع کرنا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…