آئرلینڈ میں 2000 سال پرانی ایسی چیز دریافت کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے

16  جون‬‮  2016

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک)آئرلینڈ میں 2000سال پرانا مکھن دریافت کرلیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ میں کاؤنٹی میتھ کے علاقے ایمالگھ میں اس دریافت کے بعد جیک کانوے نے کہاہے کہ وہ اسے مقامی میوزیم میں لے گئے جہاں اس مکھن کا جائزہ لیا گیا۔ماضی میں مکھن کو پرتعیش چیز سمجھا جاتا تھا۔ لوگ مکھن کو کھانے یا فروخت کرنے کی نیت سے بنایا کرتے تھے تاکہ ٹیکس اور کرائے ادا کیے جا سکیں۔کاون کاؤنٹی میوزیم نے جیک کو بتایا کہ یہ دس کلو وزنی مکھن کا ٹکڑا حقیقت میں دو ہزار سال سے زیادہ پرانا ہے۔سیوینا کا کہنا تھا کہ مکھن کے اس ٹکڑے کو مٹی میں اتنی گہرائی میں دفن کیا گیا تھا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ شاید کسی مذہبی رسم کے تحت ماضی میں اسے زمین اور جانوروں کو محفوظ رکھنے کی خاطر خداؤں کو پیش کیا گیا ہو۔عام طور پر مکھن کسی لکڑی کے ڈبے میں ملتا ہے لیکن مکھن کا ٹکڑا ویسے ہی پڑا ملا۔مکھن اور گائے سے جڑی کوئی بھی چیز دولت، اہمیت اور قیمتی شے کی علامت کی طور پر دیکھی جاتی ہیں۔سیوینا نے مزید بتایا کہ اس کی خوشبو بالکل بھی اچھی نہیں، آپ اسے سونگھیں تو یہ ایک پنیر جیسا ہے۔ آپ اسے کھانا چاہیں تو کچھ حصہ کھا سکتے ہیں لیکن ہم اس کا مشورہ نہیں دیں گے‘ان کا کہنا تھا کہ ’اب جب یہ زمین سے نکال لیا گیا ہے تو یہ ممکنہ طور پر خشک ہو جائے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…