ایک ہی عمارت میں سحر و افطار کے 3اوقات، وہ عمارت کونسی ہے ؟ جانئے

16  جون‬‮  2016

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سے دوسرے شہر میں افطاری کے اوقات میں تبدیلی تو سب جانتے ہیں ، لیکن ایک عمارت میں رہ کر بھی افطاری کے ا وقات آگے پیچھے ہو سکتے ہیں ، برج خلیفہ کے مکین تین مختلف وقت میں روزہ افطار کرتے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ میں نماز اور افطاری کے اوقات مختلف ہیں ۔ گراؤنڈ فلور سے 79 ویں منزل تک کے مکین مقامی وقت کے مطابق سحری اور افطاری کرتے ہیں ۔ جبکہ 149 ویں منزل تک کے رہائشی دو منٹ بعد اور اس کے اوپر منزل کے رہائشی مزید تین منٹ بعد افطاری کرتے ہیں ۔ اماراتی عالم دین اور مفتی اعظم احمد عبدالعزیز الحداد کا کہنا تھا کہ برج الخلیفہ کی اونچائی کی وجہ سے اس کی مختلف منازل میں نماز پنجگانہ کے اوقات بھی مختلف ہوتے ہیں۔ اسی طرح بالائی منزلوں پر موجود شہری تاخیر سے روزہ افطار کرتے اور تاخیر سے اختتام سحر کرتے ہیں جب کہ ان کی نسبت نچلی منازل میں موجود افراد سحر و افطار میں جلدی کرتے ہیں۔مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ روزہ افطار کرنے کے لیے سورج کا غروب ہونا بنیادی شرط ہے اور بالائی منزلوں میں مقیم روزہ دار سورج غروب ہونے کا انتظار کرتے ہیں ۔خیال رہے کہ برج الخلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت قرار دی جاتی ہے۔ اس کی کل 163 منزلیں ہیں اور اس کی اونچائی قریبا 30 ہزار فٹ کے لگ بھگ ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…