بھارتی ریاست گجرات میں پکڑے گئے 18آدم خورشیروں میں سے تین قصوروارقرار

16  جون‬‮  2016

احمد آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں گر کے جنگلوں میں انسانوں کے شکار کرنے کے شبہے میں پکڑے جانے والے 18 شیروں میں سے تین قصوروار پائے گئے ۔ان میں سے ایک شیر کافی بوڑھا ہے جسے بطور سزا جوناگڑھ کے سیّرباگ چڑیا گھر میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ دو اور شیروں کے برتاؤ پر نگرانی رکھی جائے گی۔دراصل گر کے جنگلات سے ملحقہ دیہی علاقوں میں لوگوں میں شیر کا خوف اتنا بڑھ گیا تھا کہ گذشتہ دو ماہ سے وہ دن میں بھی اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے ڈرتے تھے۔گذشتہ دو ماہ میں گر کے ان شیروں نے کئی بار انسانوں پر حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں شیر دو مردوں اور ایک خاتون کو کھا گئے تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق محکمہ جنگلات نے پکڑے جانے والے شیروں کی سائنسی تحقیقات کی اور ان میں سے قصوروار پائے جانے والے تین شیروں کو جونا گڑھ کے سیّرباگ چڑیا گھر میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔باقی 15 شیروں کو جنگل میں پھر سے چھوڑ دیا جائے گا۔محکمہ جنگلات کے قوانین کے مطابق جنگل میں بسنے والا شیر اگر انسان کا شکار کرتا ہے تو اس سے جنگل میں رہنے کا حق چھین لیا جاتا ہے۔جونا گڑھ کے محکمہ جنگلات کے سربراہ اے پی سنگھ نے کہاکہ جن تین شیروں کی رپورٹ پوزیٹیو پائی گئی ہے اس میں ایک بوڑھا شیر ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ تقریباً پانچ سے نو سال کی عمر کا ہے۔ اسے جونا گڑھ کے سیرباگ چڑیا گھر کو بھیج دیا گیا ہے۔‘باقی دو دیگر ’قصوروار‘ شیروں کی عمر دو سے چار برس کے درمیان میں ہے۔ انھیں ?یئرنگ ہاؤس میں رکھا جائے گا جہاں ان کے رویے پر نگرانی رکھی جائے گی۔مجرم پائے جانے والے ایسے شیروں کو پنجرے میں بند رکھا جاتا ہے کیونکہ ایک بار انسان کا گوشت کھانے والے شیروں کو جنگل میں نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…