دیوار چین کیوں تعمیر کی گئی؟دلچسپ رپورٹ

19  مئی‬‮  2016

بیجنگ (نیوزڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تاریخی دیوار چین کے بڑے ٹکڑے کٹاؤ کا شکار ہیں اور بہت سے حصے ایسے ہیں جو ایک بارش کے ساتھ زمین بوس ہو سکتے ہیں۔ اخبار کے مطابق قدرتی آفات بھی دیوار کی خستہ خالی کے عمل کو تیز کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر موجودہ صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے سالوں میں وال آف چائنہ کے مزید حصے مسمار ہونے کا خدشہ ہے۔دیوارِ چین دنیا میں انسانی ہاتھوں سے بنایا جانے والا سب سے بڑا تعمیراتی کام ہے اور اس کی لمبائی تقریباً پانچ ہزار کلومیٹر ہے۔ دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک دیوار چین کی تعمیر کی ابتداء تقریباً دو ہزار سال قبل شروع ہوئی تھی۔ چین کے پہلے بادشاہ شی ہیوانگ تی نے دشمنوں سے ملک کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ دیوار تعمیر کروانا شروع کی تھی۔ دیوار کے اوپر 25 ہزار چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ ان چوکیوں کی مدد سے حملہ آوروں کی نقل وحرکت دیکھا جا سکتا ہے۔ 1987ء میں دیوار چین کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔دیوار چین کے بارے میں کئی افسانوی باتیں بھی مشہور ہیں۔ کئی خلاء نوردوں نے دعوی کیا کہ یہ زمین پر واحد چیز ہے جو خلاء سے نظر آتی ہے۔ بعض نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ خلاء سے اس کی تصویر لے لی گئی ہے۔ دنیا بھر سے لاکھوں سیاح ہر سال انسانی ہاتھوں سے تراشے اس عجوبے کو دیکھنے چین کا رخ کرتے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…