بیوی دفنائے جانے کے دو سال بعد زندہ،عرب ملک میں حیرت انگیز واقعہ

13  مارچ‬‮  2016

رباط (نیوزڈیسک)مراکش کا ایک شہری اپنی بیوی کو دفنائے جانے کے دو سال بعد ٹی وی شو پر دیکھ کر حیران رہ گیا۔ابراغ محمد مراکش صوبہ ازلال کے رہائشی ہیں جنہوں نے 2014 میں ایک کار حادثے کے بعد اپنی بیوی کے انتقال کے بعد انہیں دفنا دیا تھا۔حادثے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ان کی بیوی ممکنہ طور پر بچ نہیں پائیں گی اور انہیں میڈیکل بلز بھر دینے چاہئیں ¾جب وہ پیسے لیکر واپس ہسپتال پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کی بیوی انتقال کرگئیں۔انہوں نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ میری بیوی کی لاش کو تابوت کے اندر کفن سے لپیٹا گیا تھاتاہم دو سال بعد ابراغ محمد کی بیوی کو المختفون نامی ایک پروگرام پر دیکھا گیا جس پر اپنے پیاروں سے بچھڑ جانے والوں کےلئے کوششیں کی جاتی ہیں۔پروگرام پر خاتون نے فون کرکے بتایا کہ ان کا اپنے شوہر سے رابطہ ختم ہوگیا ہے اور انہوں نے پروگرام پر اپنا نام اور پتہ بھی لکھوایا۔پروگرام دیکھنے والے عزیزوں نے ابراغ محمد کو فوری طور پر یہ خبر سنائی جو یہ سن کر حیران رہ گئے۔انہوں نے ہسپانوی پریس کو بتایا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ جو لاش میں نے دفنائی وہ کسی اور کی تھی اور میری بیوی زندہ ہیںتاحال یہ واضح نہیں کہ اس معاملے میں گڑبڑ کہاں ہوئی اور خاتون کو رابطہ کرنے میں دو سال کیوں لگے تاہم ایک تھیوری یہ پیش کی جارہی ہے کہ ان کی یادداشت چلی گئی تھی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…