جلد شادی کر نےوالوں کے بارے میں ایک بڑی خبر

10  دسمبر‬‮  2015
SONY DSC

اسلام آباد(نیوزڈ یسک ) تعلیم مکمل نہ کرنے کے بہت سے نقصانات کے متعلق آپ نے سنا ہوگا لیکن ایک حالیہ امریکی تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوگیا ہے کہ تعلیم مکمل ہونے سے پہلے ہی جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شادی کرنے والے جوڑوں میں موٹاپے کا رجحان دیگر جوڑوں کی نسبت 65 فیصد زیادہ پایا جاتا ہے۔یونیورسٹی آف مشی گن کے انسٹیٹیوٹ فار سوشل ریسرچ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ یونیورسٹی کی تعلیم مکمل ہونے سے پہلے شادی کرلیتے ہیں انہیں نہ صرف ملازمت اور آمدنی کے لحاظ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ان میں موٹاپے کی شرح بھی زیادہ ہے۔ اس تحقیق کے لئے 14ہزار نوعمر لوگوں کے متعلق 13سال قبل معلومات اکٹھی کرنی شروع کی گئیں اور اب تقریباً ڈیڑھ دہائی کے بعد حتمی نتائج مرتب کئے گئے ہیں۔ تحقیق میں شامل افراد کی تعلیم، عمر، شادی اور موٹاپے کے متعلق معلومات جمع کی گئیں۔ جن لوگوں نے کالج یا یونیورسٹی جانے کے بعد چار سال کی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے شادی کرلی تھی ان میں دیگر افراد کی نسبت موٹاپے کی شرح 65 فیصد زیادہ پائی گئی۔ تحقیق کے سربراہ رچرڈ ایلن میش کا کہنا ہے کہ غالباً اس کی وجہ تعلیم مکمل نہ کرنے والوں کی سماجی صلاحیتوں اور مشکلات سے مقابلہ کرنے کی قابلیت میں کمی ہے۔

ان کا خیال ہے کہ جو لوگ تعلیم مکمل نہیں کرتے ان میں مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت بھی قدرے کم ہوتی ہے اور وہ اپنی خوراک کو کنٹرول کرنے اور ورزش کی پابندی کرنے میں بھی نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کا نتیجہ موٹاپے کی صورت میں نکلتا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…