سعودی خاتون نے شوہر کے چھوٹے قد کی وجہ سے طلاق مانگ لی

3  اکتوبر‬‮  2015

ریاض(نیوز ڈیسک) آپ نے یقینا میاں بیوی کے درمیان طلاق کی وجوہات لڑائی جھگڑے یا گھریلو ناچاقی ہی سنی ہوگی لیکن سعودی عرب میں صرف خاوند کے چھوٹے قد کی وجہ سے بیوی نے شوہر سے طلاق مانگ لی۔شادی کے بعد نوک جھوک کس کی زندگی کا حصہ نہیں ہوتے، ہر کسی کی گھریلو زندگی کی گاڑی تھوڑی بہت ناچاقی اور لڑائی جھگڑے کے ساتھ چلتی رہتی ہے تاہم آپ نے اکثر میاں بیوی کے درمیان علیحدگی یا طلاق کی وجوہات لڑائی جھگڑے اور دیگر گھریلو ناچاقی ہی سنی ہوگی لیکن سعودی عرب میں بیوی نے محض شوہر کے چھوٹے قد کو وجہ بنا کر طلاق کا تقاضا کرتے ہوئے عدالت سے بھی رجوع کرلیا۔سعودی عرب کے مغربی صوبے سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاوند سے قد میں لمبی ہے اور شوہر کے چھوٹے قد کی وجہ سے اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پرتا ہے لہذا وہ اپنی زندگی پست قد شوہر کے ساتھ نہیں گزارسکتی۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے خاوند سے علیحدگی چاہتی ہے کیوں کہ خاوند کا قد چھوٹا ہونے کے باعث شرمندگی کی زندگی گزار رہی ہیں جو ان کے لیے تکلیف کا باعث بھی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں طلاق کے رجحان میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے بالخصوص معمولی سی باتیں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کا باعث بن جاتی ہیں جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس بھی طلاق کی بڑی وجہ بتائی جاتی ہیں



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…