فن لینڈحکومت کی بچوں کی پیدائش بڑھانے کے لیے مراعات

3  اکتوبر‬‮  2015

ہیلسنکی(نیوز ڈیسک) فن لینڈ بھی دنیا کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جنھیں آبادی میں کمی کا خطرہ لاحق ہے جسے دور کرنے کے لئے حکومت نے شہریوں کو بچے پیدا کرنے پر مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔آبادی کی اس کمی کو پورا کرنے اور اپنے شہریوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے فن لینڈ کی حکومت گزشتہ کئی دہائیوں سے بچے پیدا کرنے پر شہریوں کو طرح طرح کی مراعات دے رہی ہے جن میں سستے داموں زمین اورنقد رقوم وغیرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ گزشتہ 75 برسوں سے فن لینڈ کی حکومت بچہ پیدا کرنیوالی خواتین کو ایک ”اسٹارٹر کٹ“ بھی فراہم کر رہی ہے۔ یہ کٹ ایک باکس پر مشتمل ہوتی ہے۔ جس میں بچے کے استعمال کے لیے ہر طرح کے کپڑے، جوتے، شیٹس،کمبل،تولیے، گدا،ڈائپرز،نیل کٹر، کھلونے و دیگر ہر طرح کا سامان موجود ہوتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ باکس اس قدر آرام دہ بنایا جاتا ہے کہ شہری اس سے پالنے کا کام بھی لیتے ہیں اور اپنے بچوں کو اسی میں سلاتے ہیں۔اسٹارٹر کٹ کی یہ سرکاری رسم 1930 میں شروع کی گئی تھی اور آج تک بلا تفریق ملک بھر میں تمام ماو¿ں کو فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ حکومت کی طرف سے بچہ پیدا کرنیوالی خواتین کو تحفے میں دی جاتی ہے۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ملک بھر میں پیدا ہونیوالے تمام بچے ایک ہی طریقے سے اپنی زندگی کی شروعات کر سکیں۔ اس اسٹارٹر کٹ میں کئی اشیاءماو¿ں کے استعمال کی بھی ہوتی ہیں جن میں ہیئر برش، ٹوتھ برش، باتھ تھرمامیٹر، باڈی سوٹ، زیرجامے اور دیگر ملبوسات و دیگر چیزیں شامل ہوتی ہیں۔ماو¿ں کو اسٹارٹر کٹ کی فراہمی اب فن لینڈ میں ایک رسم بن چکی ہے اور فن لینڈ کے جو جوڑے بیرون ملک مقیم ہوں اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہو تو اس بچے کے دادا دادی یا نانا نانی کی طرف سے یہ اسٹارٹر کٹ انھیں بھیجی جاتی ہے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…