صرف 100 منٹ زندہ رہنے والا بچہ سینکڑوں زندگیاں بچا گیا

3  اکتوبر‬‮  2015

لندن( نیوز ڈیسک)صرف 100 منٹ تک زندہ رہنے والے نومولود نے سینکڑوں زندگیاں بچا لیں اور والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق صرف 100 منٹ تک زندہ رہنے والا ٹیڈی والدین کے لیے زندگی بھر کے لیے یادگار بن گیا بلکہ دنیا کیلئے تاریخ رقم کر گیا۔12 ہفتے کے حمل کے دوران ٹیڈی کے والدین کو ڈاکٹرز نے حیران کر دینے والی خبر دی کہ آپ کے جڑواں بچوں میں سے ایک کے دماغ اور کھوپڑی مکمل طور پر نشو نما نہیں پا رہے۔ اس لیے یہ پیدائش روکنا ہوگی۔ٹیڈی کے والدین نے ایسا کرنے سے منع کر دیا اور بتایا کہ ہم اپنے بچے کو ہر صورت میں پیدا کریں گے چاہے کچھ دیر کیلئے زندہ رہے ، ٹیڈی صرف 100 منٹ تک زندہ رہ سکا ، والدین نے ٹیڈی کے ساتھ یادگار سو منٹ گزارے۔ٹیڈی کے والدین نے بہادرانہ فیصلہ کیا کہ اس کے اعضا کو وہ عطیہ کر دیں گے تاکہ دیگر بچوں کی جان بچائی جا سکے۔ٹیڈی کے گردے لیڈز میں ایک بچے کو عطیہ کو کیے گئے جس سے اس کی زندگی بچ گئی جبکہ ٹیڈی کا دل بھی کسی بچے میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا ، ٹیڈی کی اس کاوش پر برطانوی حکومت نے ٹیڈی کیلئے پرائیڈ آف بریٹن ایوارڈ کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ ٹیڈی کی کہانی منظر عام پر آنے کے بعد اعضا عطیہ کرنے کی شرح میں 378 فیصد تک اضافہ ہوگیا جس سے سینکڑوں زندگیاں بچانے میں مدد ملی



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…