زمبابوے میں لنگوروں کے حملے سے ریڈیو سٹیشن کی نشریات معطل

2  اکتوبر‬‮  2015

ہرارے(نیوز ڈیسک) زمبابوے میں لنگوروں کے ایک گروہ نے ٹرانسمشن ٹاور پر دھاوا بولتے ہوئے تار چبا ڈالے جس کے باعث ایک ریڈیو سٹیشن کی نشریات عارضی طور پر معطل ہو گئیں۔ رپورٹ میں مقامی اخبار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں اپنی نشریات کا آغاز کرنے والے وائی اے ایف ایم کی صبح کی نشریات اچانک بند ہو گئیں جس پر تکنیکی عملے کو ہنگامی طور پر اس کی وجہ معلوم کرنے کیلئے بھیجا گیا۔ وائی اے ایف ایم کے چیف ایگزیکٹو منیارازدی ہیونگویری کا کہنا ہے کہ ابتدا میں ہم نے سمجھا کہ بجلی کی بندش کے باعث ایسا ہوا ہے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ بجلی تو آر ہی ہے، تبھی تیکنیکی عملے نے انکشاف کیا کہ ایک پہاڑی مقام پر ہمارے ٹرانسمشن ٹاور کو لنگوروں نے نشانہ بنایا ہے اور پانچ سے زیادہ لنگوروں نے تاروں کو کاٹ کھایا۔ بعد میں کیبل کی مرمت کے بعد نشریات بحال کر دی گئیں تاہم ایک گھنٹے کی بندش کے باعث اشتہارات کی مد میں نقصان اسے برداشت کرنا پڑا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…