زمین پھٹنے سے چار افراد گڑھے میں جا گر ے

30  اگست‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک ): کبھی کبھی انسان کے ساتھ ایسے واقعات ہوتے ہیں جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا ایسا ہی کچھ ہوا چین میں جہاں پاو¿ں تلے زمین نکلنے کا محاورہ سچ ثات ہوا اور بس کے انتظار میں کھڑے مسافروں کے نیچے زمین اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد گڑھے میں جاگرے۔چینی میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں واضح طورپر دیکھا جا سکتا ہے کہ چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے ایک بس اسٹاپ پر کچھ افراد بس کے انتظار میں کھڑے اور آپس کی گپ شپ میں مصروف تھے اور ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اگلے لمحے ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، اسی دوران اچانک زمین پھٹ پڑی اور پورا فرش زمین بوس ہوگیا اور اس پر کھڑے 4 افراد زمین سرکنے کے نتیجے میں بننے والے گڑھے میں گر گئے جب کہ ایک خاتون خود کو اسٹیل سے لٹک کر بچانے میں کامیاب ہوگئی۔
زمین سرکنے سے گڑھے میں گرنے والے 4 افراد کو بچانے کے لیے فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو بلا لیا گیا جس نے کچھ دیر کی کوشش کے بعد چاروں افراد کو نکال لیا جنہیں اس واقعے میں معمولی چوٹی ا?ئی ہیں۔ پولیس کے مطابق فرش کے بیٹھ جانے سے گڑھا 10 اسکوائر فٹ چوڑا اور 2 فٹ گہرا تھا تاہم اس حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…