بانوے سالہ خاتون میراتھن مکمل کرنیوالی پہلی معمرایتھلیٹ بن گئیں

2  جون‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈ یسک ) 92 سالہ امریکی ایتھلیٹ ہیریئٹ ٹامپسن دنیا کی وہ پہلی بزرگ ترین خاتون بن گئی ہیں، جنہوں نے سان ڈیاگو میں 26 میل کی میراتھن میں کامیاب شرکت کی۔ یہ طویل دوڑامریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوب میں سان ڈیاگو کے شہرمیں منعقد کی گئی اوراس میں اپنی کامیاب شرکت کے ساتھ ہیریئٹ ٹامپسن عالمی سطح پر کسی بھی میراتھن میں پورا فاصلہ طے کرنے والی دنیا کی بزرگ ترین خاتون بن گئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ہیریئٹ ٹامپسن نے یہ فاصلہ 7 گھنٹے 24 منٹ 36 سیکنڈز میں طے کیا،26 میل فاصلے کی اس دوڑ میں شرکت کے وقت ہیریئٹ ٹامپسن کی عمر92 برس اور65 دن تھی۔ میراتھن کے راستے میں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے بے شمارشائقین اور ان کے حامی موجود تھے۔میراتھن مکمل کرنے کے انکا کہنا تھا کہ 26 میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد انھیں اپنی ٹانگوں میں کچھ کھچاو? محسوس ہو رہا تھا۔انھوں نے کہاکہ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ میں واقعی بہت زیادہ تھک گئی تھی۔ جب میں 26 میں سے 21 میل کا فاصلہ طے کر چکی تھی تو مجھے دوڑتے ہوئے اونچائی کی طرف جانا تھا۔ تب مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے میں کسی پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔تب میں یہ بھی سوچ رہی تھی کہ اس عمر میں ایسا کرنا تو بالکل پاگل پن ہے۔انکا کہنا تھا کہ انکا بیٹا برینی بھی میرے ساتھ تھا جو مجھے راستے بھر توانائی کے لیے کاربوہائیڈریٹس دیتا رہا۔ہیریئٹ ٹامپسن 10 بچوں کی نانی اوردادی ہیں، ماضی میں سرطان کی مریضہ رہ چکی ہیں اور انھوں نے سان ڈیاگو میراتھن میں حصہ کینسر کے بارے میں تحقیق کے لیے رقوم جمع کرنے کی خاطر لیا۔ انھوں نے گزشتہ برس بھی اسی میراتھن میں کامیابی سے حصہ لیا تھا لیکن تب ان کی عمر 91 برس تھی تاہم 2014 میں انھوں نے یہ دوڑ7 گھنٹے،7منٹ اور42 سیکنڈ میں مکمل کی تھی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…