امریکہ میں ایک جوڑے نے اپنے 100 ویں پوتے کی ولادت کا جشن منایا

2  جون‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لیو اور رتھ زینگر کی فیملی ان کے بارہ بچوں ،نواسے نواسیوں اور46 پڑ پوتوں پر مشتمل ہے جبکہ ان کے پڑپوتوں میں سے بھی ایک جوڑا صاحب اولاد ہے۔ امریکی جوڑے کی شادی کو 59 سال گزر چکے ہیں جبکہ ان کی شادی کی 60ویں سالگرہ بھی قریب ہی ہے کہ انہوں نے اپنے 100 ویں پڑ پوتے کی خاندان میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔لیو اور رتھ زینگر ، کوئنسی کے رہنے والے ہیں، انہوں نے بتایا کہ 8 اپریل کو ان کے ہاں جیکسٹون زینگر کی پیدائش ہوئی جو کہ ان کا 46 واں پڑ پوتا جبکہ مجموعی طور پر 100 واں پوتا شمار ہوتا ہے. لیو زینگر نے مضحکہ خیز انداز میں اپنے خاندان سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری خاندان اتنا بڑھ گیا ہے کہ ہم اگر چاہیں تو اپنا ایک ٹاؤن تشکیل دے سکتے ہیں. امریکی جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کا پورا خاندان ہم آہنگی سے رہ رہا ہے، جبکہ خاندانی دعوتوں کے لیے ہمیں چرچ کرائے پر لینا پڑتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم خاندانی دعوتوں سے محظوظ ہوتے ہیں جبکہ ہمارے تمام نواسے، نواسیاں اور پوتے، پوتیا ں ہمیں جانتے ہیں اور پہچانتے بھی ہیں۔

مزید پڑھئے:کنگڈم ٹاور: دنیا کی بلند ترین عمارت کیسے تعمیر کی گئی

 



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…