دبئی کی عدالت میں عجیب وغریب مقدمے کی سماعت

22  مئی‬‮  2015

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی پولیس نے سڑک کنارے کار میں بیٹھ کر بوس و کنار کرنے والے جوڑے کو عدالت پہنچا دیا جہاں ان کے بوسے کی نوعیت کے بارے میں بحث و مباحثہ ہوتا رہا۔ دو پولیس اہلکاروں نے جارجیا سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون منیجر اور مصر سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ سیلز مین کو گرفتار کیا۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ جوڑا سڑک کنارے کھڑی کار میں تقریباً 5 منٹ تک بوس و کنار میں مصروف رہا جبکہ ان پر شراب نوشی کے الزامات بھی عائد کئے گئے۔ جوڑے نے عدالت میں بوس و کنار کے الزامات کی تردید کی جبکہ شراب نوشی کا اعتراف کیا۔ خاتون نے عدالت کو بتایا، ”یہ ناممکن ہے کہ میں اس کے ہونٹوں کا بوسہ لوں۔۔۔ میں ایسا نہیں کرسکتی۔ میں محض اپنا گال اس کے گال کی طرف لے گئی تھی کیونکہ میں اسے گُڈ بائے کہنا چاہ رہی تھی اور لفٹ دینے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہ رہی تھی۔ میں اسے گُڈ بائے بوسہ دینا چاہ رہی تھی۔“

مزید پڑھئے:ماں نے اپنے معذور بچوں کے ساتھ وہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصری شخص نے بھی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خاتون لفٹ دینے پر اس کا شکریہ ادا کررہی تھی اور اس مقصد کے لئے اس کے گال پر بوسہ دینے کے لئے آگے بڑھی تھی کہ وہ پیچھے ہٹ گیا۔ اس کا اصرار تھا کہ حقیقی بوس و کنار کا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…