گائے کے گوبرسے چلنے والی بس

21  مئی‬‮  2015

لندن(نیوزڈیسک ) برطانیہ کی ایک کمپنی ریڈنگ بسس نے گائے کے گوبر سے دوڑنے والی ایک بس کو 76.785 میل فی گھنٹہ کی غیر معمولی رفتار سے دوڑانے کا تجربہ کیا ہے۔بس پر گائے کی کھال کی طرح سیاہ اور سفید پینٹنگ کی گئی ہے اور اس میں پیٹرول اور ڈیزل کی جگہ گائے کے گوبر کو بطور ایندھن استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی کے چیف جان بکرٹن کہتے ہیں کہ بایو میتھین سے چلنے والی اس بس کی رفتار کا ریکارڈ برابر کرنے میں بہت وقت لگے گا اوراس وقت ہماری 34 بسیں گائے کے گوبر سے بننے والے ایندھن کی مدد سے چل رہی ہیں جس کے لئے بس کی چھت پر 7 بڑے ٹینک لگائے گئے ہیں اور ان ٹینکوں میں گائے کا گوبر بھرا جاتا ہے جسے ’ان ایئروبک ڈائجیسشن ‘ کے عمل سے گزارا جاتا ہے اور اس طرح بایوگیس پیدا ہوتی ہے اور بعد میں اس گیس کو پریشر کے ذریعے مائع میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ماحولیاتی ماہرین نے اسے اہم پیش رفت قراردیتے ہوئے ماحول دوست قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بسیں عوامی ٹرانسپورٹ کا ایک بہترین ذریعہ ہیں اور ترقی پذیر لیکن زرعی ممالک میں گائے کے گوبر کی بہتات سے انہیں پسماندہ ممالک میں بہت کامیابی سے استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل سے ہونے والی آلودگی اور گیسوں سے زمینی ماحول تباہ ہورہا ہے جس کے باعث دنیا کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…