سعودی نوجوان 3 روز صحرا میں بھٹکنے کے بعد ۔۔۔۔۔۔

20  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سعودی اخبار کے مطابق احمد صالح الغامدی نامی نوجوان سعودی عرب کے علاقے العقیق کا رہائشی ہے اور اہلخانہ کے ساتھ صحرا میں تفریح کے لئے گیا تھا لیکن بدقسمتی سے گاڑی خراب ہونے کے باعث نوجوان اہلخانہ سے بچھڑ گیا اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کا فون بھی دوسری گاڑی میں اہلخانہ کے پاس تھا۔سعودی نوجوان نے پیدل چلنا شروع کیا لیکن غلط سمت میں جانے کی وجہ سے راستہ بھٹک گیا اور تین روز صحرا میں راستہ تلاش کرتا رہا۔ اس دوران یہ بھوکا پیاسا رہا۔ جب راستہ تلاش کرنے میں ناکام رہا تو مایوس ہوکر ایک گڑھا کھود کر اس میں لیٹ گیا۔ احمد صالح الغامدی نے کہا ہے کہ میں نے یہ سوچ کر گڑھا کھودا کہ خود کو ٹھنڈ اور جنگلی جانوروں سے محفوظ رکھ سکوں اور اگر مرگیا تو یہی گڑھا میری قبر بھی بن جائے گا لیکن تیسرے روز جب گڑھے میں لیٹا موت کا انتظار کررہا تھا اور انتہائی کمزور ہوچکا تھا تو اس مقام سے اتفاقیہ گزرنے والے چند راہگیروں کی نظر اس پر پڑ گئی۔ ان راہ گیروں نے نوجوان کو فوراً ہسپتال پہنچایا جہاں اب اس کی حالت بہتر ہے۔

مزید پڑھئے:چین : انجیلینا جولی کی شخصیت سے بے حد متاثر ہوں،چارلیز تھیرون

 



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…