ایران :شیطانوں کی پرستش پر مبنی ہیر سٹائلز پر پابندی عائد

5  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اطلاعات ہیں کہ ایران نے بالوں کے نوک دار اور غیر روائتی سٹائلز پر پابندی لگا دی ہے کیونکہ حکام کے مطابق ان سے شیطان کا پرستار ہونے کا تاثر ملتا ہے۔حالیہ کچھ سالوں سے ایران میں ہر طبقے کے نوجوانوں میں بالوں کے جدید اور مختلف نوک دار سٹائل بہت مشہور ہیں۔ تاہم، اس فیشن کو مغربی اور غیر اسلامی تصور کرتے ہوئے اس پر منقسم رائے پائی جاتی ہے۔ایران کی اسنا نیوز ایجنسی نے حجاموں کی یونین کے صدر مصطفی گواہی کے حوالے سے بتایا کہ شیطانوں کی پرستش پر مبنی ہیر سٹائلز پر پابندی عائد ہو چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ اس طرح کے ہیر سٹائل بنانا اسلامی قوانین کی خلاف تصور ہوں گے اور ایسے حجاموں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔اسنا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جسم پر نقش بنوانے اور لڑکوں میں بھنویں بنوانے کا پنپتا رجحان بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔مصطفی نے غیر لائسنس یافتہ حجاموں کو مورد الزام ٹھراتے ہوئے کہا عموماً یہ کام غیر لائسنس یافتہ حجام ہی کرتے ہیں۔

مزید پڑھئے:بت بن کے بیٹھنے سے آ پ کو ملے گا آ ئی فون

ان سب کی شناخت ہو چکی ہے اور جلد ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خیال رہے کہ یہ یونین صرف مرد حجاموں کی نمائندگی کرتی ہے جبکہ خواتین حجاموں کی تنظیم الگ ہے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…