دبئی میں شطرنج مقابلے کے دوران ہوشیاری کھلاڑی کو مہنگی پڑ گئی‎

8  اپریل‬‮  2015

دبئی(نیوزڈیسک)شطرنج کے بین الاقوامی مقابلے کے دوران جارجیا کا کھلاڑی غسل خانے میں چال چیک کرتے پکڑا گیا جس پر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا کے چیمپئن اور عالمی رینکنگ میں 400ویں نمبر پر موجود 26 سالہ کایوز نگالڈزا آرمینیا کے ٹگرن پیٹروسین کے خلاف دبئی اوپن کے چھٹے راؤنڈ میں کھیل رہے تھے، کھیل کے دوران شک پڑنے پر پیٹروسین نے حکام کو مطلع کیا کہ کایوز بار بار غسل خانے جارہے ہیں جس پر ٹورنامنٹ انتظامیہ نے تلاشی کے دوران ان سے ٹشو پیپر میں لپٹا ہوا اسمارٹ فون برآمد کیا، اسمارٹ فون برآمد ہونے پر کایوز نے پہلے تو اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا تاہم فون پر ان کا فیس بک پیج کھلا ہوا تھا اور اس پر شطرنج کا پروگرام چل رہا تھا جس سے ان کا جھوٹ ثابت ہوگیا اور انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…