ایسا پرندہ جو سینکڑوں میل اڑ کر بھی نہیں تھکتا

4  اپریل‬‮  2015

لندن(نیوز ڈیسک ) بڑے کام کرنے کے لیے بڑے جسم کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے طاقت اور عقل سمیت دل کا بڑا ہونا بھی ضروری ہے اس لیے کمزور نظر ±نے والے لوگ اکثر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے لیکن یہ خوبیاں انسانوں کےساتھ ساتھ پرندوں میں بھی موجود ہیں اور اس کا مظاہرہ کرتا ہے ایک 12 گرام وزن رکھنے والا پرندہ جو بغیر اسٹاپ کیے سیکڑوں میل کا سفر طے کرلیتا ہے اور اپنی منزل پر پہنچے بغیر رکتا نہیں۔برطانیہ میں پرندوں پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ”بلیک پول واربلر“ نامی گنگناتے اس پرندے کا وزن صرف 12 گرام ہے لیکن اس کا کم وزن ہونا اس کی صلاحیتوں کی صحیح عکاسی نہیں کرتا کیوں کہ اس میں طویل ترین مسافت طے کرنے کی کمال صلاحتیں موجود ہیں۔ محققین کے مطابق یہ پرندہ نان اسٹاپ 15 سو میل کی اڑان بھر لیتا ہے جب کہ سردیوں کے موسم میں ہجرت کے دوران نیوانگلینڈ اور مشرقی کینیڈا سے کیریبین اور پھر جنوبی امریکا کے ساحلوں پر ڈیرے ڈالتا ہے۔اونٹیریو یونیورسٹی ±ف گیولف کے ماہرجنگلی حیات ریان نوریس کا کہنا ہے
کہ دنیا بھر میں اتنے کم وزن رکھنے والے کسی بھی پرندے کا یہ طویل ترین سفر ہے، بلیک پول نامی یہ پرندہ دن رات نان اسٹاپ سفرکرتا ہے اور اسے مکمل کرنے میں 2 سے 3 دن لگتے ہیں جب کہ اس دوران کھانے پینے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وہ اڑان بھر سے قبل ہی 5 سے 6 گرام زائد خوراک پیٹ میں ذخیرہ کرکے اپنی عقل مندی کا ثبوت بھی دیتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ خوراک اسے اتنی لمبی پرواز کے لیے بھر پور توانائی فراہم کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا بلیک پول کی پرواز کو مانیٹر کرنے کےلیے خصوصی طور پر تیار کردہ 0.5 گرام وزنی ڈیوائس کا استعمال کیا گیا جو کہپرندے کے وزن سے پانچواں حصہ بنتا ہے۔محققین نے 37 پرندوں میں یہ ڈیوائس نصب کی اور ان میں سے 5 پرندوں کا کامیابی سے پتا لگا لیا گیا جس سے ان کی اتنی لبمی پرواز کی تصدیق ہوگئی لیکن ایک سوال اب بھی سائنس دانوں کے لیے حیرت کا باعث بنا ہوا ہے کہ اتنا چھوٹا اور ننھا سا پرندہ اتنی لبمی پرواز کیسے کرلیتا ہے اور تھکتا بھی نہیں آخر کون سی قوت اس کو انتا لمبا سفر کرنے کے لیے توانا اور تازہ رکھتا ہے۔ ماہر ماحولیات ریمر کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایسے پرندے بھی موجود ہیں جو 2 ہزار میل تک نان اسٹاپ سفر کرلیتے ہیں تاہم ان کا وزن بلیک پول سے کہیں زیادہ ہوتا ہے لہٰذا اس لحاظ سے یہ پرندہ بے مثال ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…