بھارت ،دو سالہ بچی کا تیر اندازی میں نیا ریکارڈ

26  مارچ‬‮  2015

ڈولی آئندہ ہفتے تین سال کی ہو جائیں گی ،میری بیٹی نے وہ کر دکھایا ہے جس کا ہم خواب دیکھتے تھے بےٹی کا نا م گےنز بک میں شامل کےا جائے ۔ والد ڈولی
نئی دہلی ( نیوز ڈیسک )بھارت میں ایک دو سالہ بچی نے تیراندازی میں ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ایک مقابلے میں ریاست آندھرا پردیش کے علاقے وجیوڑا کی دو سالہ ڈولی شیوانی چروکری نے 200 سے زائد پوانٹس سکور کیے۔بھارت کے سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی مطابق’انڈیا بک آف ریکارڈز‘ کے مطابق تیراندازی میں اتنے پوائنٹ بنانے والی وہ ہندوستان کی سب سے چھوٹی کھلاڑی ہیں۔مقابلے میں ڈولی نے پانچ میٹر دور ہدف پر 36 تیر چلائے اور پھر سات میٹر دور ہدف پر بھی تیر چلا کر کل 388 پوائنٹ حاصل کیے۔مقابلے میں ڈولی نے پانچ میٹر دور ہدف پر 36 تیر چلا ئے اس موقعے پر کھیلوں کے سینیئر افسران اور انڈیا بک آف ریکارڈ کے اہلکار بھی موجود تھے۔آرچر ایسوسی ایشن بھارت کی اہلکار گجن ابرول نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا:’ ہم سب کو ڈولی پر فخر ہے اور ہم اس سے بہت متاثر ہیں۔‘اطلاعات کے مطابق سال 2010 میں ڈولی کے بھائی اور بین الاقوامی تیر اندازی مقابلوں کے چیمپئن اور کوچ لینن کی سڑک کے حادثے میں موت ہو گئی تھی اور اس کے بعد ڈولی کی پیدائش’کرائے کی کوکھ‘ کے ذریعے ہوئی تھی۔ڈولی کے والد چروکری ستینارای کا کہنا ہے کہ ڈولی کو شروع سے ہی تیر اندزی مقابلوں کی چیمپئن بننے کی تربیت دی گئی تھی۔ڈولی کو روزانہ دو سے تین گھنٹے تربیت دی جاتی ہے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’جب ہمیں ڈولی کی پیدائش کا معلوم ہوا تو اسی وقت ہم نے اس تیز انداز بنانے کا فیصلہ کیا۔ اور جب وہ ابھی پیٹ میں ہی تھی کہ اس کی ہم نے تیاری شروع کر دی۔‘چروکری ستینارای کی وجیوڑا میں تیر اندازی کی تربیت دینے کی اکیڈمی ہے اور ان کے مطابق ڈولی کو روزانہ دو سے تین گھنٹے تربیت دی جاتی ہے اور چونکہ اس کا تعلق تیز انداز گھرانے سے ہے اور اسی وجہ سے اس میں قدرتی صلاحیت بھی ہے۔انھوں نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ:’ میری بیٹی نے وہ کر دکھایا ہے جس کا ہم خواب دیکھتے تھے۔ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ میرا خاندان کتنا خوش ہے۔ اب وہ کوششں کریں گے کہ ان کی بیٹی کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ مےں شامل کےا جائے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…