ایسا میلہ جہاں لوگ آپس میں بوسہ لینے کےلئے اکٹھے ہوتے ہیں

25  مارچ‬‮  2015

جکارتہ (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرہ بالی کے دیہاتوں میں ایک سالانہ تہوار منایا جاتا ہے جس کے دوران نوجوان لڑکے لڑکیاں عوامی مقامات پر بوسہ بازی کے لئے جمع ہوتے ہیں۔یہ تہوار اومید امیدان کہلاتا ہے اور مقامی لوگ اسے خوش قسمتی، خوشحالی، سلامتی، محبت اور کثرت اولاد کا ذریعہ قرار دیتے ہیں۔ ڈینپاسار اور قریبی دیہاتوں کے لوگ سینکڑوں کی تعداد میں ایک مرکزی مقام پر جمع ہوتے ہیں۔ تقریباً ایک صدی سے جاری اس تہوار میں حصہ لینے والے اکثر لوگ غیر شادی شدہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہوتے ہیں۔ تہوار کے آغاز میں مقامی مذہبی رہنما دعا کرواتے ہیں اور اس کے بعد نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بوسہ بازی میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ اگر اس دوران کوئی جوڑا بے قابو ہونے کی کوشش کرے تو ان کے جذبات کو ٹھنڈے پانی کی بالٹیاں انڈیل کر سرد کیا جاتا ہے۔ اس تہوار میں قریب آنے والے نوجوان لڑکے لڑکیاں اکثر رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہوجاتے ہیں اور یوں اس تہوار کو اکثر جوڑوں کی پریم کہانی کا نقطہ آغاز بھی کہا جاسکتا ہے۔ یہ تہوار صرف جزیرہ بالی کے دور دراز دیہاتوں میں ہی منایا جاتا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…