ہزاروں سال قبل مردہ ہاتھی کو زندہ کرنے کی کوشش

24  مارچ‬‮  2015

ہارورڈ(نیوز ڈیسک )ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ساڑھے 4 ہزار سال قبل معدوم ہوجانے والے میمتھ ( بالوں والے ہاتھی) کو دوبارہ زندہ کرنے کی ایک انوکھی کوشش کی ہے جس کے لیے میمتھ کے 14 جین لے کر اسے آج کے ایشیائی ہاتھی میں داخل کیے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ 6 ٹن وزنی قدیم جانور کی کلوننگ میں ایک قدم پیچھے ہیں۔جینیات کے پروفیسر جارج چرچ نے بحرِ آرکٹک ( آرکٹک اوشن) کے ایک جزیرے سے میمتھ کے ایک بہت محفوظ شدہ نمونے سے ڈی این اے نکالا جس کے لیے انہوں نے اس کے 14 جین حاصل کیے اور انہیں آج کے ایشیائی ہاتھی کے جینوم ( ڈی این اے کا مجموعہ) سے جوڑ کر ایک نارمل ڈی این اے میں تبدیل کیا پھر اسے ایک جدید تکنیک کے ذریعے ڈی این اے کو درست طریقے سے ایڈٹ کرکے اسے آج کے ہاتھی کے ساتھ ملایا گیا۔ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس عمل کےبعد وہ اس 6 ٹن وزنی قدیم جانور کی کلوننگ میں ایک قدم پیچھے ہیں جب کہ ماہرین کو اس برفیلے جزیرے پر ایسے میمتھ بھی ملے ہیں جن پر ہڈیوں کے علاوہ گوشت اور بافتیں (ٹشوز) بھی موجود ہوتے ہیں۔آج کے ہاتھی اور میمتھ میں بہت مماثلت ہے اور ہارورڈ کے ماہرین نے میمتھ کے وہ جین لیے ہیں جو اس کے بالوں، کان کے سائز ، چربی اور ہیموگلوبن تیار کرنے کی ہدایات رکھتے ہیں ان کا خیال ہے کہ ہاتھی کی مادہ سے میمتھ کو جنم دینے کی منزل بہت دور نہیں اسی طرح معدوم ہوجانے والے پیغام لے جانے والے کبوتر اور دیگر جانداروں کو بھی دوبارہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ میمتھ آج سے 50 لاکھ سال قبل زمین پر نمودار ہوئے اور تقریباً 3 سے 4 ہزار سال قبل ختم ہوگئے تھے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…