نئی دلہن نے مرتے ہوئے دولہے کی خواہش پوری کر دی

9  مارچ‬‮  2015

برمنگھم (نیوز ڈیسک) کینسر کے خوفناک مرض میں مبتلا ایک برطانوی نوجوان کو ڈاکٹروں نے جب بتایا کہ اب اس کے پاس زندہ رہنے کے لئے محض چند دن ہی بچے ہیں تو اس کی محبوبہ نے ایک ایسا فیصلہ کیا کہ جس نے ہر سننے والے کو جذباتی کردیا۔ 27 سالہ پال کچن اور اس کی دوست 23 سالہ نکول ایک عرصے سے شادی کے خواہاں تھے مگر وہ پال کے صحت یاب ہونے کے منتظر تھے۔ جب ڈاکٹروں نے پال کو صحتیابی کی بجائے زندگی کے اختتام کی افسوسناک خبر سنائی تو پال اور نکول نے اس دلخراش خبر پر ناامیدی کا اظہار کرنے کی بجائے یہ دلیرانہ فیصلہ کیا کہ وہ شادی کی تقریب منعقد کریں گے۔
پال کی بیماری کے باعث ان کے بے پناہ اخراجات ہوچکے تھے اور وہ شادی کی تقریب منعقد کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے جس کی خبر
نامی فلاحی ادارے کو ملی تو انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ اس جوڑے کی شادی کے لئے عطیات بھیجے جائیں۔ چند گھنٹوں کے دوران ہی ہونے والے دولہا اور دلہن کے لئے تحائف کے ڈھیر لگ گئے اور مانچسٹر شہر میں ایک شاندار جگہ پر ان کی شادی کی تقریب منعقد کرنے کا بندوبست بھی ہوگیا۔ نکول کا کہنا ہے کہ انہوں نے بظاہر غم و الم کے موقع کو اپنے جرا¿ت مندانہ فیصلے سے خوشیوں میں بدل دیا ہے اور وہ ان تمام لوگوں کی مشکور ہیں کہ جنہوں نے تحائف اور عطیات بھیج کر ان کی شادی کے موقع کو یادگار بنایا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…