وہ ملک جہاں آپ خاندان بھی کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں

9  مارچ‬‮  2015

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے موقع پر کرسیاں ،صوفے ، کراکری، گاڑیاں ، اور دیگر بہت کچھ کرائے پر لینا ضروری ہو جاتاہے اور یہ ضرورت پوری کرنے کے لیے بہت سی کمپنیاں اورادارے بھی دستیاب ہیں لیکن اب پہلی دفعہ شادی کی تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے کرائے پر دوست احباب اور خاندان بھی دستیاب ہونگے۔یہ دلچسپ پیشکش “Office Agents”نامی کمپنی کی طرف سے کی گئی ہے جو شادی کے دیگر سامان کے علاوہ نقلی مہمان اورخاندان بھی کرائے پر دیتی ہے ۔کمپنی کے سربراہ ہیروشی میز وتانی نے خبررساں ادارے “راےٹرز”کو بتایا کہ جاپان ایک روایتی سوسائٹی ہے اور یہاں شادیاں والدین ، خاندان اور بڑی تعداد میں مہمانوں کی موجودگی میں کی جاتی ہیں۔دوسری شادی کرنے والے یا خفیہ شادی کرنے والے عموماً اپنے اصلی خاندان اور دوست احباب سے محروم رہ جاتے ہیں لہذایہ پیشکش ان کے لئے بہترین ہے جس میں نقلی والدین ،دوست احباب ، اور مہمان کرائے پر فراہم کئے جاتے ہیں ۔ایک فرد کرائے پر حاصل کرنے کا خرچ 200ڈالر (تقریباً 20ہزار پاکستانی روپے)ہے اور مزید رقم ادا کرنے پر کرائے پر لیا گیاشخص گانایا رقص بھی پیش کر سکتاہے ۔کمپنی شان و شوکت کے خواہشمند لوگوں کو پرسنل سیکرٹری اورشاندار پروٹوکول افسران بھی کرائے پر دیتی ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…