پاکستان کا وہ انوکھا گاﺅں جہاں ہندو روزے رکھتے ہیں

7  مارچ‬‮  2015

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف عالمی میڈیا میں بے انتہا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اور اس ملک کو شدت پسندی کا گڑھ قرار دیا جاتا ہے مگر اسی ملک میں ایسے مناظر بھی نظر آتے ہیں جو رواداری اور برداشت کا اعلیٰ ترین نمونہ پیش کرتے ہیں۔
صحرائے تھرپارکر میں واقع مٹھی کا علاقہ بھی ایک ایسی ہی جگہ ہے جہاں ہندو اور مسلمان نصف دہائی سے مل جل کر نہایت پرامن اور خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں۔ اخبار  میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مٹھی کے ہندو رمضان المبارک میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے روزے رکھتے ہیں اور جب محرم آتا ہے تو جلسے جلوس بھی منعقد کرتے ہیں۔ یہاں رہنے والے مسلمان بھی ہندو آبادی کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے گائے ذبح نہیں کرتے اور ہندوﺅں کی دیگر رسوم و رواج کے بارے میں بھی مثالی برداشت اور رواداری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ دیوالی کے تہوار پر مسلمان ہندوﺅں کو تحائف دیتے ہیں جبکہ عید کے تہوار پر ہندو مسلمانوں کو تحائف پیش کرتے ہیں۔ نماز کے وقت پر ہندو اپنے مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجاتے ہیں جبکہ ہندوﺅں کی عبادت کے اوقات میں مسلمان بھی ان کے لئے قطعاً کوئی پریشانی پیدا نہیں کرتے۔ غرضیکہ یہ گاﺅں ہندو مسلم اتحاد کا انتہائی دلچسپ اور خوشگوار منظر پیش کرتا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…