مصر میں صوبائی گورنر کی شکی اہلیہ نے انتہا ہی کر دی

28  فروری‬‮  2015

اسکندریہ: عام طور پر بیویاں کم ہی اپنے شوہروں پر اعتبار کرتی ہیں اور کسی نہ کسی بہانے سے ان کی کھوج میں لگی رہتی ہیں اور اب تو موبائل فون آجانے کے بعد ان کے پیغامات کا دوربین کی نگاہوں سےجائزہ لیتی ہیں جب کہ اگر کوئی شوہر سرکاری عہدے پر ہوتو بیگمات ہر تقریب پر نظر رکھتی ہیں لیکن مصر میں تو ایک گورنر کی اہلیہ نے جاسوسی اور حسد کی حد ہی کردی جو اپنے شوہر کو نہ صرف کسی تقریب میں اکیلے چھوڑتی ہے بلکہ ہر جگہ ساتھ رہتی ہے۔

لاما نے پولیس اور شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں

اسے خاتون کی بے پناہ محبت کا نام دیں یا پھر شک بہرحال وہ اپنے شوہر اسکندریہ کے گورنر ڈاکٹر ہانی المسیری کے ہمراہ ہر سرکاری اجلاس میں وزرا اور دیگر سرکاری افسران کے ساتھ شریک ہوتی ہیں یہ اگرچہ ان کی شرکت نہ صرف گورنر کو بلکہ اجلاسوں میں شریک دیگر سرکاری افسران کو بہت کھلتی ہے لیکن مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق وہ بے چارے خون کے آنسو پی کر رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ کوئی عام خاتون نہیں گورنر کی اہلیہ ہیں۔

اس سے بھی  دلچسپ صورت حال اس وقت سامنے آئی جب گورنر المسیری کو خاتون وزیر ڈاکٹر لیلیٰ زبیری سے ملاقات کرنا تھی وہ ان سے اکیلے میں ملنا چاہتے تھے لیکن بیوی کے سامنے ان کی ایک نہ چلی اور وہ بھی اس میٹنگ میں نہ صرف شریک ہوئیں بلکہ اس دوران اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے ان سے گفتگو بھی کی۔

گورنر المسیری کی بیوی کا یوں ہر اجلاس میں آدھمکنا سرکاری اہلکاروں کو سخت پریشان کرتا ہے اور نائب گورنر سعاد الخولی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ان کا یوں اجلاسوں میں آنا سرکاری امور کو متاثر کر رہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی گورنر کی اہلیہ کی اس حرکت پر تعجب کا اظہار کیا جا رہا ہے لیکن گورنر کی اہلیہ کے سامنے بولے کون یعنی بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…