آئس کریم کے ایک اسکوپ کی اتنی قیمت؟

28  فروری‬‮  2015

دبئی: اچھی آئس کریم مہنگی تو ہوتی ہے لیکن دبئی کے ایک مشہور کیفے نے ایک ایسی آئس کریم پیش کردی ہے جسے دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کا خطاب مل گیا ہے۔

خاتون کے پیٹ میں سانپ نے جنم لے لیا

ڈائمنڈ آئس کریم دبئی کے اسکوپی کیفے پر فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔ اسے خصوصی طور پر تیار کیے گئے ویسبس باؤل نامی پیالے میں پیش کیا جاتا ہے اس کی مخصوص ترین خوبی اس کے اوپر سجا 23 قیراط سونا ہے جو کھانے کے لیے 100 فیصدموزوں ہے۔ اس شاندار آئس کریم کو میڈگاسکرونیلا، نایاب ایرانی زعفران اور اٹلی کے سیاہ ٹریفل کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ دبئی کے الوصل روڈ پر نئے کھلنے والے کیفے کی اس نایاب پیشکش نے ساری دنیا میں دھوم مچادی ہے۔

کیفے کے مالک زوبن روشی کہتے ہیں کہ اس کریم کے اجزاء ساری دنیا سے منگوائے جاتے ہیں لہٰذا اس کی تیاری میں کم از کم 5 ہفتے کا وقت لگتا ہے۔ اگر آپ کو بھی اس نایاب آئس کریم میں دلچسپی محسوس ہو رہی ہے تو یہ بھی جان لیں کہ ایک پیالے کی قیمت تقریباً 8 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ آپ یادگار کے طور پر شاندار پیالہ اور چمچ اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…