وہ ایئرلائن کمپنی جسے 25روپے میں فروخت کیا گیااور آج۔۔۔

28  فروری‬‮  2015

والالمپور (نیوزڈیسک) ائیر ایشیاءکا شمار براعظم ایشیاءکی کامیاب ترین ائیرلائنوں میں ہوتا ہے اور آج دنیا کے درجن بھر ممالک میں پروازیں چلانے والی اس کمپنی کے بارے میں یہ جان کر آپ حیران ہو جائیں گے کہ آج سے تقریباً ایک دہائی قبل اسے محض25 سینٹ (تقریباً پاکستانی 40 روپے) میں خریدا گیا تھا۔ یہ ائیرلائن ملائیشین حکومت کی ملکیت تھی اور اسے بے پناہ قرضوں کی وجہ سے فروخت کرنے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی تھیں مگر کوئی اسے خریدنے کو تیار نہ تھا۔ ملائیشیا کی مشہور کاروباری شخصیت ٹونی فرنینڈس نے خسارے میں غرق اس ائیرلائن کو تمام تر قرضہ جات کے ساتھ 25 سینٹ کی علامتی ادائیگی کر کے خرید لیا۔ ٹونی فرنینڈس نے اسے خریدنے کے بعد ایشیاءکی پہلی سستی ائیرلائن کی بنیاد رکھی جس میں آنے والے سالوں میں بڑی بڑی علاقائی اور بین الاقوامی ائیرلائنوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹونی نے اپنی ائیرلائن کا نعرہ ”اب ہر کوئی پرواز کر سکتا ہے“ منتخب کیا اور مناسب داموں میں بہترین خدمات فراہم کر کے اس نعرے کو سچ ثابت کر دیا۔ آج یہ ائیرلائن دنیا کے 15 سے زائد ممالک میں 100 سے زائد شہروں تک اڑان بھرتی ہے، اگرچہ ان میں سے اکثر پروازیں مادر کمپنی ائیر ایشیاءکی ذیلی یا ساتھی ائیرلائنیں چلاتی ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں ائیر ایشیاءکی پرواز QZ8501 کی تباہی کے بعد اس ائیرلائن کا نام خبروں کا موضوع بنا رہا لیکن اصل میں یہ طیارہ ائیرایشیاءکی ساتھی کمپنی ”انڈونیشیا ائیر ایشیا“ کی ملکیت تھا۔ انڈونیشیاءکے شہر سرابایا سے سنگاپور روانہ ہونے والی اس پرواز کے حادثے میں 150 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…