فلم کی شوٹنگ کر تے کرتے سین حقیقت بن گیا

25  فروری‬‮  2015

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی اداکارہ ایک فلم میں اپنی موت کا سین فلماتے ہوئے اس قدر کھوگئی کہ اس کا اپنا دل ہی بندہوگیا اور اسے فوراًاسپتال لے جایا گیا جہاں اس طبی امداد دی گئی۔چار بچوں کی ماں 53 سالہ ایلنی رہوڈز ایک فلم میں گینگ سٹر کی ماں کا کردار ادا کررہی تھیں اور فلم میں ایک جذباتی سین تھا جس میں دل بند ہونے سے اس کی موت واقع ہوجاتی ہے، یہ سین فلماتے ہوئے اس خاتون نے سارا دن محنت کی لیکن رات کو جب وہ گھر گئی تو وہاں اس کا دل حقیقت میں بند ہوگیا۔ خاتون اداکارہ کو فوراًاسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ’دل ٹوٹ جانے‘ کی وجہ سے خاتون کی یہ حالت ہوئی۔ ایسا انسان کے ساتھ تب ہوتا ہے جب اس کا دل برے طریقے سے ٹوٹ جائے۔خاتون کا کہنا تھا کہ فلم میں وہ ایک ایسی ماں کا کردار ادا کرہی ہے جو مر کر اپنے بیٹے سے بچھر جاتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ فلم میں بیٹے کی عمر اور حقیقی زندگی میں اس کے بیٹے کی عمر برابر ہے اور دوران ایکٹنگ وہ اس قدر سین میں کھو گئی کہ اسے لگا کہ یہ سب حقیقت ہے۔اس کا کہنا تھا کہ سارا دن مرنے کی ایکٹنگ کر کر کے شام کو جب وہ گھر گئی تو شام میں اس کی حالت غیر ہوچکی تھی اور اگلی صبح اسے اسپتال منتقل کردیا گیا



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…