بھارت کے تاریخی مندر سے 266 کلو گرام سونا غائب

16  فروری‬‮  2015

نئی دلی: یوں تو بھارت کے کئی مندر سونے سے بھرے ہوئے ہیں لیکن بھارتی ریاست کیرالا کے دارالحکومت تریوینڈرم میں واقع پدمنا بھسوامی نامی مندر تو سونے سے کچھ زیادہ ہی مالا مال ہے اسی لیے کچھ لوگوں نے اس سونے پر ہاتھ صاف کرلیا ہے اور اس کا انکشاف ایک آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا جس میں پتا چلا کہ مندر سے 266 کلو گرام سونا غائب ہوچکا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے مندر کے گزشتہ 25 سال کے اکاؤنٹس اور جائیداد سے متعلق اعداد و شمار کے آڈٹ کرنے کے لیے سابق آڈیٹر جنرل ونود رائے کو حکم دیا گیا جس پر مندر کے تمام اکاونٹس کا مکمل جائزہ لیا گیا اوراس کی جائزہ رپورٹ میں انکشاف ہوا پدمنا بھسوامی کےمندر میں موجود 893 کلو میں سے 266 کلو سونا غائب ہوچکا ہے جب کہ اس میں موجود سونے سے بنی ہوئی مختلف اشیا کو مرمت کے لیے مندر سے باہر بھیجا گیا تھا اور ان کا بھی کچھ پتا نہیں چلا کہ وہ کہاں ہیں۔

مزید پڑھئے:سر کو کاٹے بغیر دماغ کی سرجری کیلیے نئی تکنیک متعارف

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مندر کی اشیا کی مرمت کا کام مندر کے مہا پنڈت نے دیا تھا اسی لیے اشیا کے غائب ہونے سے متعلق بھی ان ہی سے پوچھا جائے۔ سپریم کورٹ نے رپورٹ کے بعد 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو اس تمام واقعے کی تحقیقات کرے گی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…