ہندوستان میں فیس بک کی مفت انٹرنیٹ سروس شروع

1  جنوری‬‮  2015

اسلا م آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ہندوستان میں انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم افراد کے لیے ایک پروگرام کا آغاز کردیا۔ اس بات کا اعلان مارک زکربرگ نے فیس بک پر اپنے پیغام میں کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ ڈاٹ او آر جی نامی منصوبہ ہندوستان میں متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت چھ انڈین ریاستوں کے رہائشیوں کو صحت، تعلیم، روزگار اور کمیونیکشن کے لیے مفت بنیادی انٹرنیٹ سروسز فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس کے دوران ہم نے اس پروگرام کو افریقہ اور لاطینی امریکا کے پندرہ کروڑ سے زائد افراد کو مفت بنیادی خدمات فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ شروع کیا تھا اور اب تک ساٹھ لاکھ لاکھ افراد انٹرنیٹ کی سہولت حاصل کرچکے ہیں، جس کے بعد ہمیں ان کی زندگیوں اور کمیونیکشن وغیرہ میں انقلابی تبدیلی کی کہانیاں سننے کو ملی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم ہندوستان کو کنکٹ کرنے آئے ہیں کیونکہ اس ملک کے ایک ارب سے زائد افراد انٹرنیٹ تک رسائی سے محروم ہیں اور اس کا مطلب ہے کہ وہ ان مواقعوں سے مستفید نہیں ہوسکتے جو ہمیں حاصل ہیں جبکہ باقی دنیا ان کے خیالات اور تخلیقات کو چرالیتی ہے۔

مارک زکربرگ کے مطابق آج کا اعلان اس کو تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم ہے اور تامل ناڈو، مہاراشٹرا، آندھرا پردیش، گجرات، کیرالہ اور تیلنگانہ میں ریلائنس نیٹ ورک کو استعمال کرنے والے افراد تین درجن سے زائد سروسز تک مفت رسائی حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ ایک دن ہم دنیا کے ہر فرد کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کریں گے اور انٹرنیٹ کی طاقت ہندوستان سمیت پوری دنیا کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ اسی پیغام میں ایک صارف نے جب پوچھا کہ وہ پاکستان کب آرہے ہیں تو فیس بک کے بانی کا جواب تھا کہ ہم پاکستان کے حوالے سے بھی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…