پوپ کارن سے متعلق دلچسپ تحقیق سامنے آگئی

1  جنوری‬‮  2015

پیرس: پوپ کارن ایسی ہلکی پھلکی چیز ہے جسے بچوں سمیت بڑے بھی شوق سے کھاتے ہیں لیکن یہ بات کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ مکئی کے دانے کتنے درجہ حرارت پر پوپ کارن کی شکل اختیار کرتے ہیں لیکن اب یہ بات فرانس کے سائنسدانوں نے بتادی ہےکہ مکئی کے یہ دانے 180 ڈگری پر پوپ کارن بن جاتے ہیں۔

فرانس میں تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب درجہ حرارت 180 ڈگری پر پہنچتا ہے تو مکئی کے دانوں کا بیرونی شیل پھٹنے سے دانے اچھلنے لگتے ہیں اور دانے کے پھٹتے  ہی اس میں سے نکلنے والا پانی کا چھوٹا سا قطرہ آواز پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے جس کے بعد یہ مزیدار اور کرکرے پوپ کارن تیار ہو جاتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پورے عمل میں سیکنڈ کا ایک سو واں حصہ لگتا ہے ،اوون میں پکنے والے پوپ کارن کے اس عمل کو مزید گہرائی تک جانچنے کے لیے ہائی اسپیڈ کیمروں کا استعمال کیا گیا جس نے مکئی کے دانوں کے ہر سیکنڈ کے 29 ہزار فریم ریکارڈ کیے۔ اوون میں پکنے کے دوران  مکئی کے دانوں میں موجود پانی کا قطرہ 100 ڈگری پر اسٹیم میں  تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے جبکہ 180 ڈگری پر مکئی کا دانہ اندر بننے والے پریشر کو برداشت نہیں کر پاتا اور اس کا بیرونی شیل پھٹ جاتا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ 170 ڈگری پر صرف 34 فیصد دانے پھٹتے ہیں لیکن 180 ڈگری پر 96 فیصد دانے پھٹ کر پوپ کارن کی شکل میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…