سحری تک جاگنے کے بے پناہ نقصانات دنیا کی 2معروف یونیورسٹیوں نے خطرات سے آگاہ کردیا

15  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک میں اکثر لوگ سحری تک جاگنے کی عادت اپنا لیتے ہیں جو ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔سرے یونیورسٹی اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ صبح جلد اٹھنے اور رات کو جلد سونے کے

عادی افراد کے مقابلے میں رات گئے تک جاگنے والوں کو زیادہ امراض اور طبی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے افراد میں کسی بھی مرض سے درمیانی عمر میں موت کا خطرہ جلد اٹھنے والوں کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ایسے لوگ جو رات کو دیر تک جاگتے اور پھر دن کو دیر تک سوئے رہتے ہیں وہ دیگر افراد کی نسبت موت کے 10فی صد زیادہ خطرے کا شکار ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق رات کو دیر تک بیدار رہنے والے مختلف قسم کے نفسیاتی اور جسمانی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے ایسے لوگ جنہیں صبح جلد بیدار ہونا ہوتا ہے مثال کے طور پر ملازمت یا دیگر مصروفیات کے سلسلے میں، تو انہیں چاہیے کہ وہ لازمی طور پر رات کو جلد سو جائیں تاکہ ان کے جسم کو جتنی نیند کی ضرورت ہوتی ہے، وہ پوری ہوسکے۔نیند کے حوالے سے غلط پیٹرن یا روٹین صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق صحت مند رہنے کے لیے

ضروری ہے کہ انسان روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لے۔پر سکون نیند انسانی جسم، دماغ اور ذہن کے لئے بیحد ضروری ہے کیونکہ پرسکون نیند انسانی نفسیات اور جسمانی اعضا کے بہتر طور پر کام کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…