نیندکی کمی سے صحت پر منفی اثرات مرتب ماہرین نے خطرناک بیماریوں سے خبر دار کردیا

28  جنوری‬‮  2021

کراچی(یواین پی)ویسے تو نیند کی کمی سب کیلیے ہی مضر ہے لیکن اگر خواتین پوری نیند نہیں لیں تو اس سے دھیرے دھیرے ان کی ہڈیوں کی کثافت کم ہوتی چلی جاتی ہے اور یہ کیفیت آگے چل کر ہڈیوں کے بھربھرے پن (اوسٹیوپوروسِس) کی وجہ بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ طبی تحقیقی سے یہ با ت سامنے آئی ہے کہ اگر خواتین روزانہ صرف پانچ گھنٹے یا اس سے کم وقت کیلیے سونے کو اپنا معمول بنالیں تو اس سیصحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔کم نیند کے سبب خواتین میں سب سے بڑا اثر ہڈیوں کے بھربھرے پن کی صورت میں نمودار ہوتا ہے جو آگے چل کر جوڑوں کے درد کے مرض کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔نیویارک میں یونیورسٹی آف بفیلو میں صحت کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ خراب نیند صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے، اسی بنا پر خصوصاً خواتین کو چاہیے کہ وہ سات گھنٹے تک کی معمول کی نیند ضرور لیں۔طبی تحقیق کے مطابق نیند کے دوران بدن اپنی مرمت آپ کرتا ہے اور اگر پورے وقت کیلیے نیند نہ لی جائے تو ہارمون بھی بگڑجاتے ہیں۔اہا رمو نز مین تبدیلی کا اثر ہڈیوں پر ہوتا ہے اور ہڈیاں نرم پڑنے لگتی ہیں، جس کے باعث خواتین میں فریکچر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی نہ صرف ہڈیوں کو متاثر کرتی ہے بلکہ موٹاپے، بلڈ پریشر اور دل کے امراض کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…