کرونا ویکسین  کے حوالے سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، 12لاکھ خوراکیں خریدنے سے متعلق اہم فیصلہ

10  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)چینی ساختہ کوروناویکسین کی پاکستان لانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق چینی ادویہ ساز گروپ سائینوفارم نے کوروناویکسین پاکستان لانے کی اجازت مانگ لی اور کوروناویکسین رجسٹریشن کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو درخواست دیدی۔ذرائع کے مطابق ادویہ ساز گروپ نے کوروناویکسین کے

ہنگامی استعمال کی اجازت بھی مانگ لی، سائینوفارم نیویکسین کے کلینکل ٹرائلز کا مکمل ڈیٹاجمع کرا دیا، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، رجسٹریشن بورڈچینی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے گا۔رجسٹریشن ہونے سے چینی کوروناویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔پاکستان نے پہلے فیز کے لیے کوروناویکسین سائینوفارم سے لینیاعلان کیا ہے۔ پاکستان سائینوفارم سے کوروناویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدے گا۔ سائینوفارم کی کوروناویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کردہ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 5 ویکسین سے متعلق بات چیت جاری ہے، چینی، روس اور یورپی ویکسین سے متعلق گفتگو ہورہی ہے، ایک چینی ویکسین کے ٹرائل ہورہے ہیں جسے فہرست میں شامل کریں گے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…